بگ برڈ تھنکنگ: صبر کی حقیقت کیا ہے؟ اس کو بیان کرتے ہوئے خلیفہ ثانی عمر ابن الخطاب، وفات 23 ہجری، کا ایک قول کتابوں میں ان الفاظ میں نقل کیا گیا ہے: «إن أفضل عيشٍ أدركناه بالصبر، ولو أن الصبر كان من الرجال كان كريماً». الصبر لاب الصبر لابن ابی الدنیا، اثر نمبر 6۔ یعنی: بے شک افضل زندگی ہم نے صبر میں پائی۔
یعنی: بے شک افضل زندگی ہم نے صبر میں پائی۔ اور اگر صبر ایک انسان ہوتا تو وہ کریم انسان ہوتا۔ یہ دراصل صابر انسان کی پہچان، یعنی آئیڈنٹیٹی ہے۔ جس آدمی کے اندر صبر کا مزاج ہو، اس کے اندر اسی قسم کی اعلیٰ انسانی صفت موجود ہوگی۔
کریم انسان سے مراد شریف اور سنجیدہ انسان ہے، جو اعلیٰ سوچ کا مالک ہو، جو بولنے سے پہلے سوچے، جو بدلہ لینے کے بجائے معاف کرنے کو بہتر سمجھتا ہو، جو بولے کم اور سوچے زیادہ۔ جس کے اندر ردعمل، یعنی ری ایکشن، کا مزاج نہ ہو۔ وغیرہ۔ اعلیٰ سوچ کیا ہے؟
اعلیٰ سوچ، ایک لفظ میں، بگ برڈ تھنکنگ کا دوسرا نام ہے۔ بگ برڈ تھنکنگ کی حقیقت یہ ہے کہ جب خطرناک طوفان آتے ہیں تو وہاں پر موجود چھوٹے چھوٹے پرندے، جو زیادہ اوپر نہیں اڑ پاتے، وہ طوفان میں پھنس کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اس کے برعکس بڑے پرندے، جو اونچائی پر اڑان بھرتے ہیں، وہ طوفان سے بچنے کے لیے مزید اوپر چلے جاتے ہیں، جہاں طوفانی ہواؤں کا اثر نہیں ہوتا۔ اس طرح وہ طوفان سے اپنے آپ کو بچا لیتے ہیں۔
ایک سچے انسان کو اپنے اندر یہی مزاج ڈیولپ کرنا چاہیے۔ یعنی مثبت سوچ کا مزاج۔ عقلمند آدمی وہ ہے جو ان چیزوں کے ساتھ پرامن طور پر رہ سکے جن کو وہ بدل نہیں سکتا۔ In countries where there are severe storms, birds with small wings are caught up in them, but large birds with strong wings fly upwards and save themselves from becoming victims of these storms.
This phenomenon has given rise to the saying: "Big bird of the storm, a spiritual person is one who has developed the capacity for big bird thinking. " تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 419۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.