Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Musbat tajriba

Urdu · 4 min

مثبت تجربہ: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کئی غزوات پیش آئے، ان میں سے ایک وہ ہے جس کو احد کہا جاتا ہے۔ اس غزوے میں مسلمانوں میں سے 70 آدمی مارے گئے تھے اور 70 زخمی ہوئے تھے، یہاں تک کہ رسول اللہ بھی زخمی ہو گئے تھے۔ اس مناسبت سے یہ آیت نازل ہوئی: فَأَثَابَكُمْ غَمًّا بِغَمٍّ لِكَيْ لَا تَحْزَنُوا عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَىٰ مَا أَصَابَكُمْ سورہ نمبر 3، آیت 153۔ یعنی: پھر اللہ نے تم کو غم پر غم دیا تاکہ تم رنجیدہ نہ ہو اس چیز پر جو تمہارے ہاتھ سے کھوئی گئی، اور نہ اس مصیبت پر جو تم پر پڑے۔

اس موقع پر قرآن میں یہ نصیحت کی گئی تاکہ تم رنجیدہ نہ ہو اس چیز پر جو تمہارے ہاتھ سے کھوئی گئی۔ So that you might not grieve for what you lost یہاں رنجیدہ برائے رنجیدہ نہیں ہو سکتا، ضرور ہے کہ رنجیدہ نہ ہونے کا کوئی مثبت مقصد ہو۔ وہ مقصد یہ ہے کہ غزوہ احد کے موقع پر جو کچھ پیش آیا وہ بظاہر ایک منفی واقعہ تھا، لیکن تم کو چاہیے کہ اس منفی واقعے کو مثبت تجربے میں بدلو۔ ایسا کس طرح ہو سکتا ہے؟

ایسا اس طرح ہو سکتا ہے کہ لوگ خالص غیر متاثر ذہن کے تحت پورے معاملے پر سوچیں، اور خالص سوچ کے ذریعے اس نتیجے تک پہنچیں کہ موت زندگی کا خاتمہ نہیں، بلکہ وہ نئی زندگی کا آغاز ہے۔ مصیبت پر رنجیدہ نہ ہونا کوئی سادہ بات نہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آدمی اپنی جسمانی مصیبت کو ذہنی مصیبت نہ بنائے۔ وہ ایسا نہ کرے کہ اس سے جو کچھ کھویا گیا اس کے غم میں اپنا یہ حال کر لے کہ جو کچھ اب بھی اس کے پاس باقی ہے اس سے غافل ہو جائے۔

آدمی کو چاہیے کہ وہ کھوئے ہوئے کو فراموشی کے خانے میں ڈالے، اور جو کچھ اب بھی اس کے پاس بچا ہوا ہے اس کو لے کر اپنے عمل کی نئی منصوبہ بندی کرے۔ یہی اس دنیا میں کامیابی کا راز ہے۔ اس دنیا میں ہر ایک کو نقصان کا تجربہ ہوتا ہے۔ عقلمند وہ ہے جو بچے ہوئے کو جانے اور اس کی بنیاد پر اپنے لیے نئی زندگی کی تعمیر کرے۔

اسی کا نام دانشمندی ہے، اور یہی دانشمندی اس دنیا میں کامیابی کا واحد راز ہے۔ تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 414۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.