Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Har cheez parcha-e-imtehaan

Urdu · 3 min

"ہر چیز پرچے امتحان" حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: "تَعْلَمْ أَنَّ مَا أَصَابَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئُكَ وَمَا أَخْطَأَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبُكَ" سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر 77۔ یعنی: یاد رکھو جو تم کو ملا ہے۔ یاد رکھو جو تم کو ملا، وہ تم سے کھویا جانے والا نہ تھا، اور جو کچھ تم سے کھویا گیا، وہ تم کو ملنے والا ہی نہ تھا۔ اس حدیثِ رسول پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ دنیا میں کسی آدمی کو جو کچھ ملتا ہے، وہ نہ اتفاقاً ملتا ہے اور نہ بطور انعام۔

موجودہ دنیا میں کسی آدمی کو جو کچھ ملتا ہے، وہ صرف پرچے امتحان کے طور پر ملتا ہے۔ خدا کے فیصلے کے تحت ہر عورت اور مرد کو کچھ چیزیں دی جاتی ہیں تاکہ ان چیزوں میں آزما کر دیکھا جائے کہ آدمی کا رویہ کیسا تھا۔ خدا کبھی کوئی چیز دے کر امتحان لیتا ہے کہ آدمی نے اس پر شکر کیا یا اس کو پا کر وہ گھمنڈ میں مبتلا ہو گیا۔ اسی طرح کوئی چیز چھین کر خدا آدمی کا امتحان لیتا ہے کہ اس سے محروم ہو کر اس نے صبر کیا یا وہ شکایت کی نفسیات میں مبتلا ہو گیا۔

یہ خدا کا تخلیقی نقشہ، یعنی کرییشن پلان، ہے۔ ایسی حالت میں آدمی کی نظر اس پر نہیں ہونی چاہیے کہ اس نے کیا پایا اور اس سے کیا چھینا گیا۔ اس کے بجائے اس کو اپنا سارا دھیان اس پر لگانا چاہیے کہ اس کو جن حالات میں رکھ کر خدا نے اس کا امتحان لینا چاہا تھا، اس میں اس نے مطلوب رسپانس دیا یا وہ مطلوب رسپانس دینے میں ناکام ہو گیا۔ یہ زندگی کا مثبت تصور ہے۔

یہ زندگی کا مثبت فارمولا ہے۔ جس آدمی کے اندر یہ مزاج پیدا ہو جائے، وہ کبھی ٹینشن میں مبتلا نہیں ہوگا۔ وہ کسی بھی حال میں مایوسی یا تلخی کا شکار نہیں ہوگا۔ کوئی تجربہ اس کو زندگی کی تعمیری شاہراہ سے ہٹانے والا ثابت نہ ہوگا۔

وہ کبھی فکری انتشار کا شکار نہ ہوگا۔ اس کی زندگی میں کبھی یہ حادثہ پیش نہیں آئے گا کہ اس کی زندگی حالات کے بھنور میں پھنس کر رہ جائے اور وہ آخری منزل تک نہ پہنچے۔ تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 409۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.