Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

M-factor,Q-factor

Urdu · 3 min

M factor, Q factor. دہلی کے ایک مسلم نوجوان ایک انگریزی میگزین میں کام کرتے تھے، اس میگزین کے مالکان سب ہندو تھے۔ چند سال کے بعد، منتظمین کی طرف سے مذکورہ مسلم نوجوان سے کہا گیا کہ آپ استعفیٰ دے دیں، چونکہ یہ اندیشہ تھا کہ اگر وہ استعفیٰ نہ دیں تو ان کو برخاست کر دیا جائے گا، اس لیے انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد مذکورہ مسلم نوجوان سے میری ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی کہتے ہیں کہ اس کا سبب M factor ہے۔

میں نے کہا کہ ہرگز نہیں، اس کا سبب صرف Q factor ہے، یعنی مسلم factor نہیں بلکہ quality factor۔ میں نے کہا کہ آپ اپنے دل سے منفی خیال مکمل طور پر نکال دیں، اور آپ صرف ایک کام کریں، وہ ہے اپنی English writing کو improve کرنا۔ میرے مشورے سے انہوں نے British Council میں داخلہ لے لیا، وہاں انہوں نے ایک سال اپنی زبان کو improve کرنے کی کوشش کی۔ British Council سے ایک سال کا کورس پورا کرنے کے بعد، ان کی زبان پہلے سے بہتر ہو چکی تھی۔

اس کے بعد انہوں نے ایک اور انگریزی میگزین میں انٹرویو دیا، وہاں ان کا selection ہو گیا۔ اب وہ اس دوسرے انگریزی میگزین میں کام کر رہے ہیں، یہاں ان کو پہلے سے تقریباً 3 گنا زیادہ تنخواہ ملتی ہے، جبکہ اس دوسرے میگزین کے مالکان بھی ہندو ہیں۔ اس مثال سے زندگی کی ایک حقیقت معلوم ہوتی ہے: اکثر لوگوں کا یہ طریقہ ہے کہ جب وہ کسی ناپسندیدہ صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں تو وہ یہ کرتے ہیں کہ اس کو فوراً تعصب، یعنی bias، کا معاملہ سمجھ کر اس کی ذمہ داری دوسرے کے خانے میں ڈال دیتے ہیں۔ لیکن گہرا مطالعہ بتاتا ہے کہ تعصب کا لفظ صرف ڈکشنری میں پایا جاتا ہے، حقیقی زندگی میں اس کا کوئی وجود نہیں۔

جب بھی آپ کو دوسروں کی طرف سے کوئی ناخوشگوار تجربہ پیش آئے، تو سمجھ لیجیے کہ وہ خود آپ کی کسی کمی کی بنا پر پیش آیا ہے۔ اپنی کمی کو دریافت کر کے اس کو دور کیجیے، اور پھر آپ کی شکایت اپنے آپ ختم ہو جائے گی۔ تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 381۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.