Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Tadbeer,na ke ishteaal

Urdu · 4 min

تدبیر، نہ کہ اشتعال۔ 20 فروری 1991 کو، موقعِ عبدالجبار صاحب، 64 سال، سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہر فساد کا واحد حل حکیمانہ تدبیر ہے۔ اگر حکمت کا طریقہ اختیار کیا جائے تو کبھی کوئی فساد نہ ہوگا۔

اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ذاتی تجربے کے کئی واقعات بتائے۔ موقعِ محلہ مرزا ہادی پورے میں عبدالحکیم گراہست صاحب رہتے ہیں۔ ان کے گھر کے پاس ایک مسجد ہے جو جامعہ مسجد احناف کے نام سے مشہور ہے۔ 1981 کا واقعہ ہے: رات کے وقت کسی نے خنزیر کا مرا ہوا بچہ اس مسجد میں ڈال دیا۔

صبح کو فجر کی نماز کے لیے لوگ مسجد آئے تو دیکھا کہ وہاں خنزیر پڑا ہوا ہے۔ خبر مشہور ہوتے ہی سارے مو میں سنسنی پھیل گئی۔ 8 بجے تک عبدالحکیم گراہست کے مکان پر بھیڑ لگ گئی۔ مسلمان بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔

لوگ سخت مشتعل تھے، اور قریب تھا کہ کوئی کارروائی کر بیٹھیں اور پھر سارے شہر میں فساد کی صورت پیدا ہو جائے۔ مگر عبدالحکیم گراہست صاحب نے لوگوں کو سختی سے روکا اور پرامن رہنے کی تاکید کی۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو ٹیلی فون کیا۔ فوراً پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی۔

پولیس والوں نے صدرِ دفتر اعظم گڑھ کو بھی ٹیلی فون کر دیا تھا۔ چنانچہ وہاں سے بھی افسران آ گئے۔ پولیس افسروں نے آ کر مسلمانوں کو سمجھایا اور کہا کہ آپ لوگ پرامن رہیں، ہم کو کارروائی کرنے کا موقع دیں۔ اس کے بعد پولیس والوں نے خنزیر کو وہاں سے اٹھوایا اور فائر بریگیڈ کو بلا کر دور تک پانی سے اچھی طرح دھو دیا۔

اس کے بعد معاملہ وہیں کا وہیں ختم ہو گیا۔ کسی قسم کے فساد کی نوبت نہیں آئی۔ جبکہ اس طرح کے ایک واقعے پر اکثر پورا شہر فساد کی زد میں آ جاتا ہے۔ اس طرح کے مواقع پر بہترین عقلمندی یہ ہے کہ مسلمان امن پسندی کا ثبوت دیں۔

وہ خود کوئی جارحانہ کارروائی نہ کریں، بلکہ معاملے کو پولیس کے حوالے کر دیں۔ اگر وہ ایسا کریں تو یقینی ہے کہ کسی قسم کا فساد نہیں ہوگا۔ خنزیر ڈالنے والے اس لیے خنزیر ڈالتے ہیں کہ مسلمان مشتعل ہو کر کوئی جارحانہ کارروائی کر دیں، تاکہ انہیں مکمل فساد کرنے کا موقع مل جائے۔ اس سازش کا توڑ یہ ہے کہ مسلمان بالکل خاموش رہیں اور پولیس کو اطلاع دینے کے سوا کوئی اور کارروائی نہ کریں۔

یہ فساد کے بم کو ناکارہ کر دینے کے ہم معنی ہوگا۔ تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 379۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.