Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Sabr ka safar

Urdu · 4 min

صبر کا سفر قرآن میں بتایا گیا ہے کہ صبر کرنے والوں کو بے حساب اجر دیا جائے گا۔ سورہ نمبر 39 آیت 10۔ دوسری آیتوں اور حدیثوں کو ملا کر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس لامحدود اجر کا تعلق دنیا سے بھی ہے اور آخرت سے بھی۔ دنیا میں جو لوگ اپنے معاملات کو صبر کے اصول پر چلائیں، وہ یہاں غیر معمولی کامیابی حاصل کریں گے۔

اسی طرح جو لوگ صبر و برداشت کی قیمت دیتے ہوئے خدا کے دین کو اختیار کریں، وہ آخرت میں خدا کے غیر معمولی انعامات کے مستحق قرار دیے جائیں گے۔ خدا کا محبوب بندہ وہ ہے جو اپنی خود پسندی کو خدا پسندی میں گم کر دے۔ جو اپنی بات کے مقابلے میں حق کی بات کو اختیار کرے۔ جو دنیا کی عزت کے مقابلے میں آخرت کی عزت کو اہمیت دینے لگے۔

لوگوں کی طرف سے خواہ کتنی ہی تلخیاں پیش آئیں، مگر وہ اپنی طرف سے جوابی کارروائی نہ کرے، اسی کا نام صبر ہے۔ اس میں شک نہیں کہ یہ بے حد مشکل راستہ ہے، مگر اس میں بھی شک نہیں کہ یہی وہ راستہ ہے جو کسی کو جنت کی طرف لے جانے والا ہے۔ جنت صبر کرنے والوں کو ملتی ہے، اور صبر کرنے والا وہ ہے جو اللہ کی خاطر اپنے آپ کو ہر محرومی پر راضی کرے۔ امتحان کی اس دنیا میں تلخیوں اور ناخوشگواریوں کے بغیر چارہ نہیں۔

جو شخص جنت کا مسافر بننا چاہے، اس کو جان لینا چاہیے کہ وہ ایک ایسے راستے پر چلنے کا ارادہ کر رہا ہے جس میں لوگوں کی طرف سے کڑوی باتیں پیش آئیں گی، جس میں لمبے انتظار کی مشقت برداشت کرنی ہوگی، جس میں مخالفین کی طرف سے طرح طرح کی دل آزاریاں ہوں گی۔ ان مواقع پر حق کا مسافر اگر صبر کو کھو دے، اگر وہ بے برداشت ہو جائے، تو وہ درمیان ہی میں اپنے راستے کو کھوٹا کرے گا۔ وہ جنت کی منزل تک نہ پہنچ سکے گا۔ جنت کا سفر تمام کا تمام صبر کا سفر ہے۔

جنت میں وہی شخص پہنچے گا جو صبر کی تلخیوں کو سہنے کے لیے تیار ہو۔ جو جذبات کی پامالی پر بھی بے ہمت ہونا نہ جانے۔ جو نفس کی ہر چوٹ کو اپنے سینے کی ویرانیوں میں چھپا لے۔ تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 224۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.