Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Qurani tareeqa

Urdu · 4 min

قرآنی طریقہ: موجودہ دنیا میں آدمی امتحان کی حالت میں ہے، اور جب وہ امتحان کی حالت میں ہے تو اس کو آزادی بھی دی گئی ہے۔ اب کچھ لوگ آزادی کا صحیح استعمال کرتے ہیں، اور کچھ لوگ آزادی کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ آزادی کے غلط استعمال ہی کا یہ نتیجہ ہے کہ دنیا میں فساد ہوتا ہے، باہمی مقابلہ پیش آتے ہیں، باہمی مقابلے پیش آتے ہیں، ایک دوسرے کے خلاف عداوتیں جاگتی ہیں۔ اجتماعی زندگی میں تلخی اور شکایت کے لمحات پیش آتے ہیں۔

یہ سب عین قانون قدرت کے تحت ہوتا ہے، اور جو چیز خود قدرت کے منصوبے کے تحت پیش آئے، اس کو ختم کرنا کسی کے لیے ممکن نہیں۔ اب اس کا حل کیا ہے؟ قرآن میں واضح طور پر اس کا حل بتایا گیا ہے، اور وہ یہ کہ لوگ ردعمل کا طریقہ نہ اختیار کریں، بلکہ اپنے آپ کو سنبھالتے ہوئے حکمت اور تدبیر کے ساتھ معاملہ کریں۔ جہالت کے مقابلے میں اعراض کرنا۔

سورہ نمبر 7 آیت 199۔ عملِ سو کے مقابلے میں عملِ حسن۔ سورہ نمبر 41 آیت 34۔ ایذا رسانی کے مقابلے میں صبر۔

سورہ نمبر 14 آیت 12۔ حمیتِ جاہلیہ کے مقابلے میں سکینہ۔ سورہ نمبر 48 آیت 26۔ قرآن کی ان ہدایات سے معلوم ہوتا ہے کہ جب انسان اپنی آزادی کا غلط استعمال کر کے دوسرے شخص کو اذیت پہنچائے، تو دوسرے شخص کو جوابی طریقہ نہیں اختیار کرنا ہے، بلکہ برداشت کا طریقہ اختیار کرنا ہے۔

اس کو اشتعال انگیزی کے باوجود مشتعل نہیں ہونا چاہیے۔ اس کو اشتعال انگیزی کے باوجود مشتعل نہیں ہونا ہے۔ اس کو نفرت کے جواب میں محبت کا تحفہ پیش کرنا ہے۔ اگر وہ ایسا کرے تو قدرت کا قانون حرکت میں آ جائے گا، اور وہ زیادہ بہتر طور پر اس کے مسئلے کو حل کر دے گا۔

صبر و اعراض انسان کا معاملہ نہیں، وہ حقیقتاً خدا کا معاملہ ہے۔ یہ خود خدا کی مرضی ہے کہ لوگ صبر کریں، کیونکہ اس کے بغیر خدا کا منصوبہ امتحان مکمل نہیں ہو سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا ثواب بہت ہے، بلکہ اس کا ثواب تمام دوسرے اعمال سے زیادہ ہے۔ قرآن میں خصوصی طور پر وعدہ کیا گیا ہے کہ جو لوگ اللہ کے لیے صبر کریں، ان کو ان کا اجر بے حساب مقدار میں دیا جائے گا۔

تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 163۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.