شکر سے اضافہ: قرآن کی سورہ ابراہیم میں ارشاد ہوا ہے: «وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ». سورہ نمبر 14، آیت 7۔ یعنی: "اور جب تمہارے رب نے تم کو آگاہ کر دیا کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو زیادہ دوں گا، اور اگر تم ناشکری کرو گے تو میرا عذاب بڑا سخت ہے"۔ And remember also the time when your Lord declared, "If you are grateful, I will surely bestow more favors on you; but if you are ungrateful, then know that my punishment is severe indeed.
" چیپٹر نمبر 14، آیت نمبر 7۔ قرآن کی اس آیت میں "نعمت" میں اضافے سے مراد یہ ہے کہ دنیا کی زندگی میں جو انسان خدا کی نعمتوں کا سچا شکر ادا کرے گا، اس کو آخرت میں جنت کی صورت میں حقیقی طور پر زیادہ بڑا انعام دیا جائے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان کو اس کی ذات کے اعتبار سے یا خارجی دنیا کے اعتبار سے جو چیزیں ملی ہیں، ان میں سے ہر چیز اس کے لیے عظیم نعمت، یعنی great blessing ہے۔ انسان سے یہ مطلوب ہے کہ وہ چیزوں کو for granted نہ لے، بلکہ وہ ان کو شعوری طور پر دریافت کرے۔
وہ ان نعمتوں کے لیے کامل معنوں میں خالق کا اعتراف، یعنی acknowledgement، کرے۔ شکر دراصل اعتراف کا دوسرا نام ہے۔ نعمت کے ملنے پر منعمت کا اعتراف سب سے بڑی عبادت ہے، اور یہی عبادت وہ چیز ہے جو کسی انسان کو جنت کا مستحق بنائے گی۔ نعمت کا احساس کس طرح ہوتا ہے؟
انسان کے اندر خالق نے ایک faculty رکھی ہے، اس کو احساس لذت، یعنی sense of enjoyment، کہتے ہیں۔ اس کو احساس لذت، یعنی sense of enjoyment، کہتے ہیں۔ کائنات میں انسان واحد مخلوق ہے جو لذت کا احساس رکھتا ہے۔ موجودہ دنیا میں انسان کو عارضی طور پر اسی لیے رکھا گیا ہے کہ وہ لذتوں کو محسوس کر کے خدا کا شکر ادا کرے۔
جو انسان اس دنیا میں حقیقی شکر کا ثبوت دے گا، وہ اگلی دنیا میں ابدی جنت میں بسایا جائے گا، جہاں وہ اپنے احساس لذت کی کامل تسکین پا سکے۔ موجودہ دنیا انسان کے لیے عارضی شکر کا مقام ہے۔ یہی عارضی شکر وہ قیمت ہے جو کسی انسان کو ابدی جنت میں داخلے کا مستحق بناتی ہے۔ تعمیر شخصیت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 34۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.