Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-Insaniyat
Tameer-e-Insaniyat

Islam eik nemat

Urdu · 4 min

اسلام ایک نعمت۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام ہی واحد مذہب ہے جو مذکورہ تینوں معیار پر اپنی صداقت و واقعیت کو ثابت کرتا ہے۔ اسلام کے سوا دوسرا کوئی مذہب نہیں جو ان تینوں قسم کی جانچ میں پورا اترے۔ پہلے معیار کی روشنی میں دیکھیے تو معلوم ہوگا کہ اسلام پورے معنوں میں ایک تاریخی مذہب ہے؛ اس کے تمام اجزا خالص تاریخ کے علمی معیار پر پورے اترتے ہیں۔

اسی طرح اسلام کے بعد سائنس کا ظہور ہوا، اور ہزاروں حقائق سامنے آئے جو اس سے پہلے انسان کو معلوم نہ تھے۔ مگر کوئی بھی نئی تحقیق اسلام کی پچھلی تعلیم کی علمی معقولیت کو مشتبہ نہ کر سکی۔ بعد کی سائنسی دریافتیں اسلام کے بیانات کی صرف علمی تصدیق بنتی چلی گئیں، نہ کہ ان کی تردید۔ اسی طرح تمام مذاہب میں اسلام ہی واحد مذہب ہے جس کا بتایا ہوا نظام ہر دور میں قابلِ عمل ہے۔

اسلامی نظام کا کوئی بھی جز بعد کو ظاہر ہونے والی حقیقتوں سے نہیں ٹکراتا۔ مزید یہ کہ صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس کی پشت پر انسانی زندگی کا ایک مکمل اور ثابت شدہ نمونہ موجود ہے۔ کسی بھی دوسرے مذہب کی تاریخ میں اس قسم کا عملی نمونہ نہیں پایا جاتا۔ اسلام کی یہ خصوصیت صرف اسلام کو ماننے والوں کا اپنا عقیدہ نہیں؛ وہ ایک ایسا مسلمہ واقعہ ہے کہ غیر مسلم مؤرخین اور اہلِ علم بھی اس کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

مثال کے طور پر، ڈاکٹر نشی کان چٹوپادھیائے نے لکھا ہے کہ تمام بڑے بڑے مذاہب میں اسلام واحد مذہب ہے جو تاریخ کے معیار پر قابلِ اعتماد ثابت ہوتا ہے۔ ڈاکٹر مورس بکائی نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ جدید سائنسی دریافتوں کے بعد تمام بڑے بڑے مذاہب غیر معتبر ثابت ہو چکے ہیں۔ صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس کی تعلیمات میں اور جدید سائنسی دریافتوں میں کوئی ٹکراؤ نہیں۔ اسی طرح سوامی وویکانند نے لکھا ہے کہ تاریخ میں صرف ایک ہی مذہب ایسا ہے جس نے انسانی اخوت اور مساوات کے اصول پر ایک عملی سماج کی تشکیل کی ہے، اور وہ اسلام ہے۔

اس سلسلے میں غیر مسلم مؤرخین اور محققین نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں۔ اب یہ بات صرف کسی مسلمان کا عقیدہ نہیں، بلکہ وہ ایک مسلمہ علمی حقیقت ہے۔ یہاں بطور مثال صرف چند کتابوں کے نام درج کیے جاتے ہیں؛ تفصیل کے طالب حضرات ان کتابوں کو دیکھ سکتے ہیں: نشی کان چٹوپادھیائے، Why I Have Accepted Islam، سوامی وویکانند: Letters of Swami Vivekanand، ایم این رائے: The Historical Role of Islam، مورس بکائی: The Bible, The Quran and Science، کتاب: تعمیر انسانیت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 13۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.