Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Sau Bars

Urdu · 3 min

سو برس، سو سال کا سفر کبھی اس طرح طے نہیں ہوتا کہ ہم اپنے کاغذی کیلنڈر میں سو سال آگے کا ہندسہ لکھ لیں۔ جو لوگ حقیقت کے اعتبار سے پیچھے ہوں، وہ بڑے بڑے لفظ بول کر آگے نہیں ہو سکتے۔ آگے ہونے کے لیے حقائق کو اپنے مطابق کرنا پڑے گا۔ زمین سورج کے گرد اپنے لمبے مدار پر 100 بار گھومتی ہے، تب اس کی 16 سالہ تاریخ پوری ہوتی ہے۔

یہی انسان کا معاملہ بھی ہے۔ انسان کو بھی اگر کسی دور کی منزل تک پہنچنا ہے تو اس کو لمبی مدت تک اس کی طرف سفر کرنا ہوگا، اس کے بعد ہی وہ اپنی مطلوبہ منزل پر پہنچ سکتا ہے۔ ایک شخص سماج کے اندر اونچا مقام حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کو پہلے ضروری جدوجہد کر کے اس کے تمام اسباب جمع کرنے ہوں گے، اس کے بعد ہی اس کو واقعی معنوں میں اونچا درجہ حاصل ہو سکتا ہے۔ ایک قوم کو ترقی یافتہ قوم بنانا ہے تو پہلے اس کو تیاری کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

ضروری تیاری کے مرحلوں کو پورا کیے بغیر وہ ایک ترقی یافتہ قوم نہیں بن سکتی۔ ترقی اور کامیابی ہمیشہ کسی تیاری کا نتیجہ ہوتی ہے۔ پہلے تیاری کی جاتی ہے، اس کے بعد اس کا نتیجہ سامنے آتا ہے۔ اگر آپ چاہیں کہ تیاری کے بغیر اس کا نتیجہ پائیں تو موجودہ دنیا میں یہ بالکل ناممکن ہے۔

آپ نتیجے سے اپنی زندگی کا سفر شروع نہیں کر سکتے۔ زندگی کا سفر جب بھی شروع ہوگا تو وہ تیاری سے شروع ہوگا، ورنہ کبھی شروع ہی نہ ہوگا۔ لوگ کسی کی ترقی کو دیکھ کر حسد کیوں کرتے ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ تیاری کو حذف کر کے نتیجے کو حاصل کرنا چاہتے ہیں، اور اس طرح جب انہیں نتیجہ نہیں ملتا تو وہ دوسرے شخص سے جلن میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

حالانکہ اگر وہ دوسرے شخص کی طرح ضروری تیاری کرتے تو یقیناً وہ بھی اس نتیجے کو پا لیتے جس کو دوسرے شخص نے پایا ہے۔ اگر آپ سو سال کا سفر طے کرنا چاہتے ہیں، تب بھی آپ کو ایک ایک دن کی رفتار سے آگے بڑھنا ہوگا۔ کاغذ کے اوپر آپ کوئی بھی اپنا دل پسند لفظ لکھ سکتے ہیں، مگر حقیقت کی دنیا کو اپنی پسند کے مطابق بنانے کے لیے حقیقی جدوجہد کے سوا کوئی اور صورت نہیں۔ کتاب "تعمیر حیات" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 170۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.