Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Mayusi nahi

Urdu · 3 min

مایوسی نہیں، ایک شخص راستہ چل رہا تھا، اچانک اس نے محسوس کیا کہ اس کے آگے ایک کھائی ہے جس نے اس کے راستے کو بند کر دیا ہے۔ اچانک اس کو محسوس ہوا کہ اب شاید اس کے لیے آگے بڑھنا ممکن نہیں۔ تھوڑی دیر ٹہر کر اس نے سوچا، اس کی سمجھ میں آیا کہ اگر وہ چند قدم پیچھے چلا جائے تو عین ممکن ہے کہ اس کو دوسرا متبادل راستہ مل جائے۔ اس نے ایسا ہی کیا۔

وہ کچھ دور پیچھے چلا تھا کہ اس کو ایک اور راستہ مل گیا۔ اس نے اس راستے کو پکڑ لیا اور اس پر چلتا ہوا آگے نکل گیا۔ جب ایک راستہ آپ کو بند نظر آئے تو آپ مایوس نہ ہوں۔ اس دنیا میں ہر طرف راستے کھلے ہوئے ہیں۔

آپ اپنی قوتوں اور صلاحیتوں کو کام میں لا کر اس دوسری جانب سے اپنی منزل کو پہنچ سکتے ہیں۔ اس دنیا میں راستہ صرف اس انسان کے لیے بند ہے جو رکاوٹ کو جانے اور امکان کو نہ جانے۔ امکان کو جاننے والے کے لیے اس دنیا میں کبھی کوئی راستہ بند نہیں ہوتا۔ تاریخ میں بے شمار ایسی مثالیں موجود ہیں کہ ایک آدمی کو اپنے راستے میں رکاوٹ پیش آئی، یا کسی وجہ سے اس کا راستہ بند ہو گیا۔

مگر وہ ہمت نہیں ہارا۔ اس نے اپنی عقل کو استعمال کیا۔ اس نے دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھایا۔ اس نے لوگوں سے مشورہ کیا۔

نتیجہ یہ ہوا کہ اس نے اپنی مشکل کا حل دریافت کر لیا۔ اس نے اپنے لیے ایک اور کھلا ہوا راستہ دریافت کر لیا، جس پر چل کر وہ اپنا سفر جاری رکھ سکے اور آخر کار کامیابی کی منزل تک پہنچ جائے۔ کتاب "تعمیر حیات" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 97۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.