Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Noqsaan me Fayeda

Urdu · 4 min

نقصان میں فائدہ: دنیا کا نظام اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہاں نقصان میں بھی فائدہ ہے، یہاں منفی واقعے میں بھی مثبت پہلو چھپے ہوئے ہیں۔ اس کی ایک انوکھی مثال حال میں سامنے آئی ہے: انسان کے سر میں چوٹ لگنا بظاہر ایک بھیانک واقعہ ہے۔ امریکہ میں ہر قسم کی باتوں پر ریسرچ ہوتی رہتی ہے؛ کچھ ماہرین نے اس پر ریسرچ کی تو معلوم ہوا کہ چوٹ اگر قابلِ برداشت دائرے میں ہو تو وہ انسانی دماغ کو متحرک کر کے اس کے اندر نئی زندگی پیدا کر دیتی ہے۔ جب دماغ کو کوئی صدمہ پہنچتا ہے تو وہ اس کی صلاحیتوں کو جگا دیتا ہے۔

دماغی خلل کی ایک انوکھی قسم، جو دماغ کے بعض عمل کے لیے نقصان کا باعث ہوتی ہے، وہ فنکارانہ صلاحیت میں اضافے کا باعث بھی ہو سکتی ہے۔ یہ بات ایک حالیہ مطالعے سے معلوم ہوئی ہے کہ دماغ کے ایک حصے کو صدمہ پہنچنا بعض دوسرے دماغی عمل کو زندہ کر سکتا ہے۔ یہ بات امریکی ڈاکٹر بروس ملر نے بتائی، جو امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ماہرِ علم الاعصاب کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ اس تخلیقی ٹیم کے ناظم تھے، وہ اس تخلیقی ٹیم کے ناظم تھے جس نے اس موضوع کا علمی سروے کیا۔

When brain damage sparks talent, Washington: a rare form of dementia which causes the loss of many brain functions can also heighten the artistic talent of those afflicted. According to a study reports reuter, damage to one part of the brain may somehow release functions that were previously suppressed. Neurologist Dr. Bruce Miller from the University of California at Los Angeles, who conducted the study, said yesterday: "The Hindustan Times New Delhi, May 2, 1998." موجودہ دنیا کا نظام اس طرح بنا ہے کہ یہاں نہ صرف فائدہ والی چیزوں میں فائدہ ہے، بلکہ ان چیزوں میں بھی فائدے کا پہلو چھپا ہوا ہے جو بظاہر نقصان والی دکھائی دیتی ہیں۔

ایسی دنیا میں آدمی کے لیے کسی بھی حال میں مایوسی کا کوئی سوال نہیں۔ کتاب: تعمیرِ حیات، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 77۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.