Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Arz-e-Nashir

Urdu · 2 min

عرضِ ناشر: ہمارے ادارے کے مقاصد میں سے ایک مقصد یہ بھی رہا ہے کہ ایسے مضامین شائع کیے جائیں جو لوگوں کے لیے زندگی کی تعمیر میں ان کی رہنمائی کرنے والے ہوں۔ ماہنامہ الرسالہ جاری شدہ 1976 میں مستقل طور پر اس قسم کے مضامین شائع کیے جاتے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلی مستقل کتاب 1987 میں "رازِ حیات" کے نام سے چھپی، جو 292 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد اس موضوع پر دوسری کتاب 1996 میں چھپی۔

اس کتاب کا نام "کتابِ زندگی" ہے اور وہ 251 صفحات پر مشتمل ہے۔ ان کے علاوہ اس درمیان میں ادارے کی طرف سے اس موضوع پر کئی چھوٹی کتابیں بھی چھپ چکی ہیں، مثلاً "راہیں بند نہیں" صفحات 50 اور "رہنمائے حیات" صفحات 50 وغیرہ۔ زیرِ نظر مجموعہ "تعمیرِ حیات" اس موضوع پر ایک اور کتابی پیشکش ہے۔ یہ 258 صفحات پر مشتمل ہے۔

اس کتاب کے 5 ابواب ہیں۔ امید ہے کہ ان شاء اللہ یہ کتاب لوگوں کے لیے اپنی زندگی کی تعمیر میں معاون اور مددگار ہوگی۔ ناشر: کتاب "تعمیرِ حیات" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 6۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.