قرآن۔ نمبر 1: غیر عربی دانوں کے لیے ترجمہ بغیر تفسیر شائع کرنا، مختلف زبانوں میں۔ نمبر 2: قرآن میں مذکور انبیاء اور قوموں کے حالات تاریخی انداز سے مرتب کرنا، قدیم معلومات اور جدید اثریات کی مدد سے۔ نمبر 3: قرآن میں مظاہرِ کائنات کے جو حوالے ہیں، ان کی تفصیلات جدید علوم کی مدد سے۔
نمبر 4: قرآن کی تعلیمات کتابی ابواب کی صورت میں۔ نمبر 5: حدیث، ضعیف اور موضوع روایتوں کو الگ کر کے تمام قوی الاسناد روایات کو چند الگ الگ مجموعوں میں اکٹھا کر دیا جائے، مثلاً۔ نمبر 6: تفسیری روایات۔ نمبر 7: واقعاتی روایات۔
نمبر 8: احکامی روایات۔ نمبر 9: تذکیری روایات۔ نمبر 10: سیرت۔ نمبر 11: پیغمبر اسلام صرف غزوات نہیں، بلکہ مکمل سیرت، سادہ تاریخی اور واقعاتی انداز میں۔
نمبر 12: حالات صحابہ، مکمل حالات، صرف غزوات کے نہیں بلکہ پوری زندگی کے بارے میں۔ نمبر 13: تاریخِ اسلام، یعنی صرف فتوحاتِ اسلام نہیں بلکہ مکمل تاریخ۔ نمبر 14: معاون کتب، معاون کتابیں۔ نمبر 15: صحف سماوی، یعنی تاریخ اور تعارف۔
نمبر 16: اعلام الاسلام، یعنی اسلامی شخصیتوں کی ڈکشنری۔ نمبر 17: قاموس الاسلام، یعنی مختصر اسلامی انسائیکلوپیڈیا۔ نمبر 18: معجم الحدیث، حدیث کے مندرجہ بالا مجموعوں کا مکمل انڈکس۔ نمبر 19: تاریخِ دعوتِ اسلام، یعنی آرنلڈ کی پریچنگ آف اسلام کے انداز پر زیادہ جامع کتاب۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.