Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Shatm-e-Rasool Ka Masla
Shatm-e-Rasool Ka Masla

مزید مثالیں

Urdu · 2 min

اس طرح کے اور بھی بہت سے واقعات سیرت کی کتابوں میں ملتے ہیں۔ مثلاً لیث بن سعد نے یحییٰ بن سعید سے، انھوں نے ابو الزبیر سے روایت کی ہے کہ حضرت جابر بن عبداللہ نے کہا کہ جعرانہ میں ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ اس وقت آپ لوگوں کو عطیات دے رہے تھے۔ آدمی نے دیکھ کر کہا کہ اے محمد، انصاف کیجیے۔آپ نے فرمایا، تمہارا برا ہو، اگر میں انصاف نہ کروں تو اور کون انصاف کرے گا يَا مُحَمَّدُ، اعْدِلْ قَالَوَيْلَكَ وَمَنْ يَعْدِلُ إِذَا لَمْ أَكُنْ أَعْدِلُ ۔

unverifiedAttribution could not be verified automatically

حضرت عمرنے یہ گفتگو سن کر کہا کہ اے خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، مجھے اجازت دیجیے کہ میںاس منافق کو قتل کردوں، آپ نے فرمایا اللہ کی پناہ کہ لوگ یہ کہیں کہ میں اپنے ساتھیوں کو قتل کرتا ہوں فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ دَعْنِي، يَا رَسُولَ اللهِ فَأَقْتُلَ هَذَا الْمُنَافِقَ، فَقَالَمَعَاذَ اللهِ، أَنْ يَتَحَدَّثَ النَّاسُ أَنِّي أَقْتُلُ أَصْحَابِي (صحیح مسلم، حدیث نمبر1063)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

غزوۂ تبوک کی واپسی میں کچھ منافق قسم کے مسلمان آپ کے ساتھ تھے۔ یہ لوگ مخلص مسلمانوں سے الگ ہو کر بیٹھتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بے ہو دہ باتیں کیا کرتے۔حضرت حذیفہ کہتے ہیں کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت کچھ لوگوں کی طرف اشارہ کیا اور پوچھا کہ جانتے ہو یہ کون لوگ ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ نہیں ۔ آپ نے بتایا کہ یہ لوگ بیٹھ کر آپس میں ہمارے خلاف باتیں کر تے ہیں۔ حضرت حذیفہ نے کہا اے خدا کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ اجازت دیں گے کہ ہم انہیں قتل کریں۔ آپ نے فرمایا مجھے نا پسند ہے کہ لوگ یہ چر چا کریں کہ محمد اپنے ساتھیوں کو قتل کر تے ہیں أَكْرَهُ أَنْ يَتَحَدَّثَ النَّاسُ أَنَّ مُحَمَّدًا يَقْتُلُ أَصْحَابَهُ(المعجم الاوسط للطبرانی، حدیث نمبر8100)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content