سوال: نارمن وینسن پیل اپنی کتاب "دی پاور آف پازیٹیو تھنکنگ" میں لکھتے ہیں کہ آپ خدا کی طاقت سے ہر کام کر سکتے ہیں۔ ایک دوسری جگہ پر وہ لکھتے ہیں کہ "God is in you" یعنی خدا آپ کے اندر ہے، صفحہ 44۔ کیا اسلامی عقیدے کے مطابق ایک مومن ایسا کہہ سکتا ہے کہ خدا انسان کے اندر ہے؟ براہِ کرم اسلام کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں، خورشید احمد شوپیان۔
جواب: خدا کا یہ فلسفیانہ تصور وحدتِ حقیقت یعنی مونِزم کے اصول پر قائم ہے۔ اس نظریے کے مطابق دنیا کی ہر چیز خدا کے توسیعی وجود کا ایک حصہ ہے، چنانچہ انسان بھی خدا کا ایک حصہ ہے۔ مذکورہ بیان کے پیچھے دراصل یہی فکر کام کر رہا ہے۔ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے، اسلام کے نزدیک خدا اور انسان دونوں ایک دوسرے سے بالکل الگ ہیں۔
انسان صرف یہ کر سکتا ہے کہ وہ خدا سے دعا کرے۔ اگر وہ اپنی دعا میں سچا اور مخلص ہے تو خدا ضرور اس کی دعا قبول کرے گا، مگر یہ فیصلہ کرنا خود خدا کا کام ہے کہ وہ بندے کی دعا کو دنیا میں پورا کرے یا آخرت میں اس کا اجر عطا فرمائے۔ کتاب سوال و جواب جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 175۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.