Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Saum-e- Ramazan
Saum-e- Ramazan

Roza aur insani hamdardi.

Urdu · 3 min

روزہ اور انسانی ہمدردی۔ حضرت سلمان فارسی سے ایک طویل روایت آئی ہے، اس روایت میں رمضان کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ آئے ہیں: «هُوَ شَهْرُ الْمُعَاسَاتِ» رواہ البیہقی فی شعب الایمان، باب فی الصیام، فصل فی فضائل شهر رمضان۔ یعنی رمضان کا مہینہ انسانی ہمدردی کا مہینہ ہے۔ مذکورہ حدیثِ رسول میں رمضان کو "معاصات" یعنی فلان تھراپی کا مہینہ کہا گیا ہے۔

معاصات کا مطلب یہ ہے کہ انسان کے ساتھ مالی یا غیر مالی مدد کا معاملہ کیا جائے۔ اس کے لیے قرآن میں مرحمہ، سورہ البلد آیت 17 کا لفظ آیا ہے۔ مرحمہ کے معنی بھی تقریباً وہی ہیں جو معاصات کے معنی ہیں، یعنی انسان کے ساتھ ہمدردی اور مہربانی کا معاملہ کرنا۔ الرَّحْمَةُ عَلَى الْخَلْقِ معاصات ایک اخلاقی فریضہ ہے جو ہمیشہ اور ہر حال میں اہلِ ایمان سے مطلوب ہوتا ہے۔

لیکن رمضان کے مہینے میں اس اخلاقی ذمہ داری کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنے کا ایک پہلو یہ ہے کہ وہ لوگوں کے اندر انسانی ہمدردی کے احساس کو جگاتا ہے۔ روزہ گویا کہ اس محتاجی کی حالت کو اختیاری طور پر اپنے اوپر طاری کرنا ہے جو دوسروں کے ساتھ مجبورانہ طور پر پیش آتی ہے۔ اس طرح روزہ یہ کرتا ہے کہ وہ ایک اخلاقی ذمہ داری کو روزے دار کے لیے اس کا ایک ذاتی تجربہ بنا دیتا ہے۔

اس ذاتی تجربے کی بنا پر وہ زیادہ گہرائی کے ساتھ انسانی ہمدردی کے معاملے کو سمجھتا ہے اور اس پر عمل کرنے کے لیے کھڑا ہو جاتا ہے۔ روزہ ایک طرف انسان کے اندر اللہ سے تعلق کو بڑھاتا ہے، اور دوسری طرف وہ روزے دار کے اندر انسانی خدمت کا جذبہ مزید اضافے کے ساتھ پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ رمضان کے مہینے کے بعد انسان زیادہ بہتر طور پر خدا کا عبادت گزار بن جاتا ہے، اور اسی کے ساتھ وہ زیادہ بہتر طور پر انسان کا خدمت گزار بھی۔ روزہ ایک اعتبار سے عبادتِ خداوندی کا تجربہ ہے، اور دوسرے اعتبار سے خدمتِ انسانی کی تربیت کا ذریعہ۔

کتاب "صومِ رمضان" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 10۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.