Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Raz e Hayat
Raz e Hayat

قدرت کا قانون

Urdu · 2 min read

ہیری ایمرسن فاسڈک نے زندگی کی ایک حقیقت کو ان الفاظ میں بیان کیا ہے— کوئی بھاپ یا گیس اس وقت تک کسی چیز کو نہیں چلاتی جب تک کہ اس کو مقید نہ کیا جائے۔ کوئی نیاگرا اس وقت تک روشنی اور طاقت میں تبدیل نہیں ہوتا جب تک اس کو سرنگ میں داخل نہ کیا جائے۔ کوئی زندگی اس وقت تک ترقی نہیں کرتی جب تک اس کو رخ پر نہ لگایا جائے اور اس کو وقف نہ کیا جائے اس کو منظم نہ کیا جائے

other sourceWords of another person or source

No steam or gas ever drives anything until it is confined. No niagara is ever turned into light and power until it is tunnelled. No life ever grows until it is focused, dedicated, disciplined.

Harry Emerson Fosdick, Living Under Tension

قدرت کا ایک ہی قانون ہے جو زندہ چیزوں میں بھی رائج ہے اور غیر زندہ چیزوں میں بھی۔ وہ یہ کہ ہر مطلوب چیز کو حاصل کرنے کی ایک قیمت ہے ، جب تک وہ قیمت ادا نہ کی جائے مطلو ب چیز حاصل نہیں ہوتی۔

یہاں ابھرنے کے لیے پہلے دبنا پڑتا ہے۔ یہاں ترقی کے درجہ تک پہنچنے کے لیے بے ترقی پر راضی ہونا پڑتا ہے۔ یہاں دوسروں کے اوپر غلبہ حاصل کرنے کے لیے دوسروں سے مغلوبیت کو برداشت کرنا ہوتا ہے۔

ایک بات بظاہر سادہ سی ہے مگر انسان اپنی عملی زندگی میں اکثر اسے بھول جاتا ہے۔ وہ یہ کہ ہم اپنی بنائی ہوئی دنیا میں نہیں ہیں بلکہ خدا کی بنائی ہوئی دنیا میں ہیں۔ جب صورت حال یہ ہے کہ یہ دنیا خدا کی دنیا ہے تو ہمارے لیےاس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہم خدا کے بنائے ہوئے قوانین کو جانیں او ر اس کے ساتھ اپنے آپ کو ہم آہنگ کریں۔ اس کے سوا کسی اور تدبیر سے یہاں ہم اپنے لیے جگہ حاصل نہیں کرسکتے۔

جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان پر یہ مراحل نہ گزریں اور اس کے بغیروہ ترقی اور کامیابی کے مقام کو پالیں تو ان کو اپنی پسند کے مطابق دوسری دنیا بنانی پڑے گی۔ کیوں کہ خدا نے جو دنیا بنائی ہے اس میں تو ایسا ہوناممکن نہیں۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content