← Raah-e-AmalRaah-e-Amal
خدائے واحد کی تلاش
Urdu · 2 min read
اہل ِ اسلام کے سوا دنیا میں جو قومیں آباد ہیں ان کی بیشتر تعداد کسی نہ کسی اعتبار سے شرک میں مبتلا رہی ہے۔ مجوس دو خدا کو مانتے ہیں۔ مسیحیت میں تین خدا کا عقیدہ ہے۔ ہندو دھرم میں خداؤں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ان کا شمار نہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہندو دیوتاؤں کی تعداد 33 کروڑ (33,000,000) ہے۔ (Encyclopedia Britannica, 14/787)
original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
یہ مشرکانہ عقیدہ جو بیشتر لوگوں کو اپنے ماضی سے ملا تھا، اس نے موجودہ زمانے میں انہیں سخت قسم کی تضاد فکری میں مبتلا کر دیا ہے۔ کیوں کہ جدید علم (science) نے انہیں جس دنیا کا تعارف کرایا ہے وہ اس سے مطابقت نہیں رکھتا کہ اس کائنات کے کئی خدا ہوں۔ کائنات میں کامل ہم آہنگی (harmony) پائی جاتی ہے۔ وہ ا یک عظیم مشین کی طرح مکمل اتحاد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ایسی ایک دنیا کے ساتھ ا یک خدا کا عقیدہ مطابقت رکھتا ہے ، نہ کہ کئی خدا کا۔ اس صورت حال نے لوگوں کے لیے اپنے روایتی مذہب کی صداقت کو سخت مشتبہ بنا دیا ہے۔
اس سلسلے میں آخری ضرب (below) وہ تازہ سائنسی دریافت ہے جس کو برتر ڈور (superstring theory)کہا جاتا ہے۔ سائنس داں روایتی طور پر یہ سمجھتے تھے کہ کائنات میں چار فطری طاقتیں (forces) کام کر رہی ہیں
‘‘Gravity, Electromagnetic force, Week nuclear force, Strong nuclear force.’’ (Beyond Einstein, A Bantam Book, March, 1987)
other sourceWords of another person or source
تاہم کائنات کے وحدانی نظام کے ساتھ چار طاقتوں کا تصور مناسبت نہیں رکھتا تھا۔ چنانچہ آئن اسٹین سے لے کر اب تک مسلسل یہ کوشش جاری تھی کہ اس تعداد کو ختم کیا جائے۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ امریکہ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم برسوں کی محنت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ صرف ایک طاقت ہے جو پوری کائنات کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس طاقت کا نام انہوں نے برترڈور (superstring) رکھا ہے۔ ملاحظہ ہو امریکی جریدہ اسپان (جون 1989) میں شایع شدہ مقالہ (The Theory of Everything)، نیز حسب ذیل امریکی کتابیں
original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
1. Beyond Einstein, The Cosmic Quest for the Theory of the Universe, Dr. Michio Kaku and Jennifer Trainer, 1987.
other sourceWords of another person or source
2. Nuclear Power Both Sides, by Jennifer Trainer, and Michio kaku, New York, 1982.
other sourceWords of another person or source
اس علمی دریافت نے انسان کو آج عین عقیدۂ توحید کے کنارے لا کرکھڑاکردیا ہے۔ اب وہ آخری وقت آ گیا ہے جب کہ انسان کے سامنے ایک خدا کا نظریہ پیش کیا جائے اور وہ اس کو عین اپنے دل کی آواز سمجھ کر اُسے قبول کر لے۔