Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Raah-e-Amal
Raah-e-Amal

اسلام اکیسیویں صدی میں

Urdu · 1 min read

انسان آج ایک نئے نظریے کی تلاش میں ہے۔ جو لوگ جدید انسان کو یہ نظریہ فراہم کر دیں وہی اکیسویں صدی کی دنیا کے قائد ہوں گے۔ یہ نیا نظریہ بریڈ لے (F.H. Bradley) کے الفاظ میں ایک نیا مذہب (new religion)ہے۔ گہرائی کے ساتھ دیکھیے تو بریڈلے کا نیا مذہب حقیقتاً وہی چیز ہے جس کو غیر محرف مذہب کہا جاتا ہے۔ بریڈلے اگر محرف اور غیر محرف کے فرق کو جانتا تو یقیناً وہ اپنے مطلوب مذہب کو بتانے کے لیے غیر محرف مذہب کا لفظ استعمال کرتا۔ مگر اس فرق سے ناآشنا ہونے کی بنا پر اس نے ’’نیا مذہب‘‘ کا لفظ استعمال کیا۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

حقیقت یہ ہے کہ آج جدید انسان جس چیز کی تلاش میں ہے وہ صرف اسلام ہے۔ جو فطرت کا دین ہے اور تحریف سے پاک ہونے کی وجہ سے کامل سچائی کا حامل ہے۔ ا گرچہ اس سے ناآشنا ہونے کی بنا پر انسان اپنے مدعا کو بتانے کے لیے دوسرے دوسرے الفاظ بولتا ہے۔ مثلاً نیا نظریہ ، نیا مذہب، نیا نظام، نیا انقلاب وغیرہ۔

بیسویں صدی کے آخر میں پہنچ کر انسان ایک فکری خلا سے دوچار ہوا ہے۔ اس نے اپنی سابقہ فکری بنیاد مکمل طور پر کھو دی ہے۔ اب اس کو نئی فکری بنیاد کی تلاش ہے جس کے اوپر وہ اپنے آپ کو کھڑا کر سکے۔ اس معاملے کی وضاحت کے لیے یہاں میں جاپان کا تجربہ نقل کروں گا۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content