Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Raah-e-Amal
Raah-e-Amal

اصل کمی

Urdu · 1 min read

موجودہ زمانےکا اصل مسئلہ یہ ہے کہ اسلام کے پاس آئیڈیالوجی ہے، مگر اسلام کے پاس آج مردان کار نہیں۔ اس صدی کے آخر تک ساری دنیا میں مسلمانوں کی تعداد ایک ارب ہو جائے گی۔ مگر یہ تقلیدی مسلمانوں کی بھیڑ ہے ، وہ شعوری مسلمانوں کی جماعت نہیں۔ موجودہ زمانے میں کوئی بھی قابل ذکر تحریک نہیں اٹھی جو ان مسلمانوں کو تقلید قومی کی سطح سے اٹھا کر شعور ربانی کی سطح پر پہنچانے کی کوشش کرے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کی بھیڑ کے باوجود وہ مسلم ٹیم موجود نہیں جو اسلام کے احیاء کی راہ میں کوئی حقیقی اور مؤثر جدوجہد کر سکے۔

یہی آج کا پہلا اور اصلی کام ہے۔ آج سب سے پہلی ضرورت یہ ہے کہ مسلمانوں کو شعوری معنوں میں مسلمان بنایا جائے۔ اسلام ان کے لیے فکری انقلاب کے ہم معنی بن جائے۔ جس دن ایسا ہو گا اسی دن وہ نئی تاریخ بھی بننا شروع ہو جائے گی جس کا صدیوں سے زمین و آسمان کو انتظار ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.