اسلامی دعوت: جب بارش کا موسم آتا ہے اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ کالے بادل فضا میں منڈلانا شروع کرتے ہیں، تو خدا کا فرشتہ خاموش زبان میں یہ اعلان کرتا ہے کہ کون ہے جو اپنا بیج زمین میں ڈالے، تاکہ خدا سارے کائناتی نظام کو اس کی موافقت میں جمع کر دے، اور اس کے بعد اس کے بیج کو 700 گنا زیادہ فصل کی صورت میں اس کی طرف لوٹائے۔ ایسا ہی کچھ معاملہ آج دین کا بھی ہے: خدا نے آج سارے اسباب دین کی موافقت پر جمع کر دیے ہیں۔ سینکڑوں برس کی گردش کے بعد زمانہ زمانے نے فیصلے کی جو بنیاد فراہم کی ہے، وہ عین ہمارے حق میں ہے۔ اب ان امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے ضرورت ہے کہ کچھ خدا کے بندے اٹھیں، جو صرف خدا کے لیے اپنے آپ کو اس مشن میں دے دیں۔
جو لوگ اپنے آپ کو اس مشن کے حوالے کریں گے، ان کے لیے خدا کا وعدہ ہے کہ وہ ان کے عمل کا 700 گنا، بلکہ اس سے بھی زیادہ انعام آخرت میں لوٹائے گا۔ اور اسی کے ساتھ، اگر اس نے چاہا تو موجودہ دنیا میں بھی۔ اسلامی تاریخ دو بڑے مرحلوں سے گزر چکی ہے، اور اب اس کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہونا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون لوگ ہیں جن کو اس تیسرے مرحلے کو شروع کرنے کی سعادت حاصل ہوگی، تاہم اس میں شک نہیں کہ آج اس سے بڑا کوئی کام نہیں۔
آج اس سے بڑا کوئی میدانِ عمل نہیں جس میں قوت والے اپنی قوت لگائیں، اور اس سے بڑی کوئی مد نہیں جس میں پیسے والے اپنا پیسہ خرچ کریں۔ کتاب "راہِ عمل" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 163۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.