Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Raah-e-Amal Maazi,Haal aur Mustaqbil ka Jayeza
Raah-e-Amal Maazi,Haal aur Mustaqbil ka Jayeza

Yahud ki misaal

Urdu · 4 min

یہود کی مثال: بعثتِ محمدی سے پہلے قدیم زمانے میں یہود اسی دعوتِ توحید اور شہادتِ حق کے مقام پر کھڑے کیے گئے تھے، مگر انہوں نے غفلت برتی، انہوں نے اپنی ڈیوٹی کو انجام دینا چھوڑ دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ خدا کی نظر میں بے قیمت ہو گئے، خدا نے انہیں غیر اقوام کے حوالے کر دیا۔ ان کا یہ حال ہو گیا کہ وہ بڑے بڑے عمل کرتے تھے، مگر ان کے عمل کا کوئی نتیجہ ان کے حصے میں نہ آتا تھا۔ بائبل کے آخری ابواب میں یہود کے اس انجام کا تفصیل سے ذکر آیا ہے؛ ان کے نبی بار بار انہیں اس غفلت پر تنبیہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اس سلسلے میں یہاں بائبل کا ایک پیراگراف نقل کیا جاتا ہے: "تب خداوند کا کلام حجّی نبی کی معرفت پہنچا کہ کیا تمہارے لیے مسقف گھروں میں رہنے کا وقت ہے، جبکہ یہ گھر ویران پڑا ہے؟ " اور اب رب الافواج یوں فرماتا ہے کہ تم اپنی روش پر غور کرو؛ تم نے بہت سا بویا، پر تھوڑا کاٹا۔ تم کھاتے ہو، پر آسودہ نہیں ہوتے؛ تم پیتے ہو، پر پیاس نہیں بجھتی؛ تم کپڑے پہنتے ہو، پر گرم نہیں ہوتے۔ اور مزدور اپنی مزدوری سوراخ دار تھیلی میں جمع کرتا ہے۔

رب الافواج یوں فرماتا ہے کہ اپنی روش پر غور کرو؛ پہاڑوں سے لکڑی لا کر یہ گھر تعمیر کرو، اور میں اس سے خوش ہوں گا، اور میری تمجید ہوگی۔ خداوند فرماتا ہے: "تم نے بہت کی امید رکھی، اور دیکھو تھوڑا ملا؛ اور جب تم اسے اپنے گھر میں لائے، تو میں نے اسے اڑا دیا۔ " رب الافواج فرماتا ہے: "کیوں؟ " اس لیے کہ میرا گھر ویران ہے، اور تم میں سے ہر ایک اپنے گھر کو دوڑا چلا جاتا ہے۔

اس لیے نہ آسمان سے اوس گرتی ہے، اور نہ زمین اپنا حاصل دیتی ہے۔ حجّی باب نمبر 1 آیت 1 تا 10: یہی موجودہ زمانے میں مسلمانوں کا انجام نظر آتا ہے؛ انہوں نے بھی بہت بویا، پر تھوڑا کاٹا۔ ان کی دھواں دھار تحریروں، ان کی دھواں دھار تحریکوں، اور بڑی بڑی کانفرنسوں کا حاصل عملاً اتنا کم ہے کہ ایسا معلوم ہوتا گویا مسلمانوں کا ہر رہنما اپنی محنت کی کمائی کو سوراخ دار تھیلی میں جمع کر رہا ہے، جو گھر پہنچتے پہنچتے گر جائے۔ کتاب "راہِ عمل" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 131۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.