Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Raah-e-Amal Maazi,Haal aur Mustaqbil ka Jayeza
Raah-e-Amal Maazi,Haal aur Mustaqbil ka Jayeza

Khulasa-e-kalaam

Urdu · 3 min

خلاصۂ کلام: اللہ تعالیٰ نے پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو صراطِ مستقیم دکھائی، آپ اس پر معیارِ کمال کی حد تک قائم تھے، آپ ایمان باللہ کے اعلیٰ ترین مرتبے پر تھے، اور اپنے اصحاب کے اندر بھی آپ نے ایمان کی حرارت پوری طرح بھر دی تھی۔ آپ ہمیشہ فطرت کے نقشے پر عمل کرتے تھے، اور فطرت کی مساعدت سے ہمیشہ کامیابی کی منزل پر پہنچے تھے۔ آپ نے زندگی کو اس نظر سے دیکھا کہ اس کے عسر کو یسر میں تبدیل کریں، اور اپنے اصحاب میں بھی آپ نے یہی نظر پیدا فرمائی۔ آپ نے انسانوں کے ساتھ اس برتر اخلاق کا ثبوت دیا جو ان کی فطرتِ ربانی کو جگائے، حتیٰ کہ دشمن بھی آپ کے دوست بن جائیں۔

آپ نے ہمیشہ برائی کے جواب میں بھلائی کا سلوک کیا، نفرت کرنے والوں کے ساتھ خیرخواہی کا معاملہ فرمایا۔ آپ نے دوسروں کی تخریب سے زیادہ اس پر توجہ دی کہ اپنے آپ کو مستحکم کریں، اور اس طرح اپنے آپ کو دوسروں کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا دیں۔ یہ صفتیں وہ ہیں جو تمام فوجوں سے زیادہ طاقتور ہیں، وہ فتح و کامیابی کو آخری حد تک یقینی بنا دینے والی ہیں۔ مختصر طور پر یہ تھا: پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی اعلیٰ کامیابی، یعنی سپریم سکسیس کا راز یہی تھی: وہ خدائی صراطِ مستقیم جس کی کامل پیروی نے آپ کو ساری انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ کامیاب، یعنی سپریملی سکسیسفل انسان بنا دیا۔

یہ نمونہ ساری انسانی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار ہے۔ جو لوگ بھی پیغمبرِ خدا کو اپنا سچا رہنما بنائیں، اور اس کے نمونے کی پیروی کرتے ہوئے اپنی زندگی کی تعمیر کریں، وہ دوبارہ اسی اعلیٰ کامیابی تک پہنچیں گے جہاں رسول اور اصحابِ رسول اس ربانی طریقے کی پیروی کرتے ہوئے پہنچے۔ کتاب: "راہِ عمل" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 118۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.