Maulana Wahiduddin Khan
5 min left
0:00

← Raah-e-Amal Maazi,Haal aur Mustaqbil ka Jayeza
Raah-e-Amal Maazi,Haal aur Mustaqbil ka Jayeza

Fauj se ziyada taqatwar

Urdu · 5 min

فوت سے زیادہ طاقتور۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد، نومبر 1946 میں جاپان کا جو نیا دستور بنا، اس کے مصنف امریکی جنرل ڈاگلس میک آتھر تھے۔ انہوں نے اس دستور کے دفعہ 9 کے تحت جاپان کو ہمیشہ کے لیے اس بات کا پابند کر دیا تھا کہ وہ کبھی بھی زمینی، بری یا ہوائی فوج نہیں رکھے گا، اور نہ کسی قسم کی دوسری جنگی تیاری کرے گا۔ Land, sea, and air forces, as well as other war potential, will never be maintained.

انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا، والیوم 10، پیج 87۔ امریکی ساخت کے جاپانی دستور کی اس دفعہ میں جنگی امکان، یعنی وار پوٹینشل، کا لفظ بے حد سبق آموز ہے۔ اس کے تحت جاپان کو نہ صرف معروف معنوں میں جنگی طاقت بننے سے روک دیا گیا تھا، بلکہ اس کو ایسی سرگرمیوں سے بھی منع کر دیا گیا تھا جو اپنے اندر کسی نوعیت کا کوئی جنگی امکان رکھتی ہوں۔ مگر تقریباً نصف صدی کی تاریخ بتاتی ہے کہ انسان بہت کم جانتا ہے۔

اس کی معلومات حقائق کی وسعتوں کے لحاظ سے بہت تھوڑی ہیں۔ جاپان کو جنگی ہتھیاروں کی تیاری سے روک دیا گیا تھا، مگر جاپان کے لیے اب بھی ایک وسیع میدان کھلا ہوا تھا۔ یہ معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کا میدان تھا۔ امریکی حکمران جاپان کو جنگی ہتھیار بنانے سے روک سکتے تھے، مگر ان کے لیے یہ ممکن نہ تھا کہ وہ جاپان کو اقتصادی سرگرمیوں سے بھی روک دیں۔

جاپان سیاسی ٹکراؤ کا راستہ چھوڑ کر اقتصادیات کے میدان میں سرگرم ہو گیا، یہاں تک کہ نصف صدی سے بھی کم عرصے میں اس نے خود اس تاریخ کو بدل دیا جس کے تحت امریکی حکمرانوں نے جاپان سے اس کی ابدی شکست پر دستخط لیے تھے۔ امریکی میگزین ٹائم، 24 اپریل 1989 میں صفحہ 32 تا 33 پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان موجودہ صدی کے آخر میں اقتصادی دیو، یعنی اکنامک جائنٹ، بن کر ابھرا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کی صنعت کے مقابلے میں امریکہ مسلسل دفاعی پوزیشن میں چلا جا رہا ہے، اور اس کی خاص وجہ امریکہ کے اوپر جاپان کا بڑھتا ہوا صنعتی دباؤ ہے۔ اولاً، امریکہ کی مارکیٹ پر جاپان کے ٹیلی ویژن نے قبضہ کیا۔

امریکہ کے ٹیلی ویژن مینوفیکچرر جاپان جاپان کے اقتصادی حملے کا پہلا شکار تھے۔ اس کے بعد جاپانی کاروں نے امریکہ کی سڑکوں پر قبضہ کیا۔ حالیہ برسوں میں جاپانی کمپیوٹر امریکی کمپیوٹر کے مقابلے میں فائق تر ثابت ہوا ہے، اور اب مستقبلِ قریب میں جاپان کی یہی صنعتی فوقیت ہوائی جہاز بنانے کے میدان میں ظاہر ہونے والی ہے۔ عوامی رائے، یعنی پولز، کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ امریکی سوویت یونین کی فوجی طاقت سے زیادہ جاپان کے اقتصادیات سے خوفزدہ ہیں۔

Mindful of polls showing that many Americans are more fearful of Japan's economy than of the Soviet Union's military strength. کتاب "راہِ عمل"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 61۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.