Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Qususi Shumara-Tareeq ka Mutalaah(Al-Risala September 2020)
Qususi Shumara-Tareeq ka Mutalaah(Al-Risala September 2020)

Amn ki Ishaat.

Urdu · 3 min

امن کی اشاعت: ایک روایت کے مطابق پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إن السلام اسمٌ من أسماء الله، وضعه الله في الأرض فأفشوه بينكم» (الادب المفرد، حدیث نمبر 989)۔ یعنی بے شک السلام اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے، جس کو اس نے زمین پر رکھا ہے، تو اس کو تم لوگ آپس میں پھیلاؤ۔ اس حدیث میں "السلام" کا لفظی مطلب ہے امن، یعنی peace، سلامتی، چین و سکون، امان و حفاظت، صلح جوئی، وغیرہ۔ اس حدیث میں اللہ کے نام سے مراد اللہ کا مطلوب ہے، یعنی اللہ کی مطلوبات میں سے ایک مطلوب وہ ہے جس کو ہم اپنی زبان میں امن کہتے ہیں۔

اہلِ ایمان کو چاہیے کہ وہ امن یعنی peace کو خوب پھیلائیں۔ اللہ کو یہ مطلوب ہے کہ انسانوں کے درمیان امن کا ماحول قائم ہو۔ اللہ کو مطلوب ہے کہ انسانوں کا معاشرہ امن کا معاشرہ ہو، کیونکہ جہاں امن ہوگا وہاں تمام مطلوباتِ الہی کی اشاعت اعلیٰ سطح پر ممکن ہو جائے گی۔ جہاں امن ہے وہاں عبادت کا ماحول ہے، جہاں امن ہے وہاں اللہ کے نام کو پھیلانے کا ماحول ہے، جہاں امن ہے وہاں تعلیم اور دعوت وغیرہ کا کام کرنا آسان ہے۔

سماج کے اعتبار سے امن کی حیثیت خیرِ مطلق یعنی absolute good کی ہے۔ امن ہے تو سب کچھ ہے، اور امن نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ ہر سماجی ترقی امن کے ماحول میں ممکن ہے۔ امن کے ماحول کا مطلب ہے فطری ماحول۔

خالق کا بنایا ہوا فطری ماحول ہمیشہ پرامن ماحول ہوتا ہے۔ پرامن ماحول میں مثبت مزاج پھیلتا ہے۔ پرامن ماحول میں یہ موقع ہوتا ہے کہ انسان کسی مزاحمت کے بغیر ہر اچھے کام کو انجام دے سکے۔ امن کا ماحول ہر مفید اور تعمیری کام کے لیے ضروری ہے۔

کسی بھی سماج میں امن کا ماحول لانے کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کے اندر مخالفِ امن سرگرمیاں ختم ہو جائیں، مخالفِ امن سوچ موجود نہ رہے۔ امن کا ماحول تعلیم کے ماحول سے شروع ہوتا ہے۔ تعلیم کے ذریعے وہ ذہن بنتا ہے جو سماج کے لیے تعمیری کام کرتا ہے۔ الرسالہ، ستمبر 2020، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 45۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.