Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Qususi Shumara-Tareeq ka Mutalaah(Al-Risala September 2020)
Qususi Shumara-Tareeq ka Mutalaah(Al-Risala September 2020)

Secular dunya ki misaal.

Urdu · 2 min

سیکولر دنیا کی مثال: جدید تاریخی واقعات بتاتے ہیں کہ جو قومیں فرسٹ ورلڈ وار 1914-1918 اور سیکنڈ ورلڈ وار 1939-1945 میں شامل تھیں، تجربے کے بعد انہوں نے دیکھا کہ ان جنگوں میں انہوں نے صرف نقصان اٹھایا۔ جنگ کا طریقہ ان کے لیے کاؤنٹر پروڈکٹو ثابت ہوا۔ اس تجربے کے بعد ان قوموں کے قائدین نے دوبارہ غور کیا، انہوں نے پورے معاملے کا از سرِ نو جائزہ لیا۔ اس کے بعد حقیقت پسندی کا رویہ اختیار کرتے ہوئے انہوں نے وہ طریقہ اختیار کیا جس کو ری پلاننگ کا طریقہ کہا جاتا ہے۔

انہوں نے جنگ کا طریقہ چھوڑ دیا اور مکمل معنوں میں امن کا طریقہ اختیار کر لیا۔ برطانیہ نے یہ کیا کہ اپنی عظیم سلطنت یعنی ایمپائر کو خود اپنے اختیار سے ختم کر دیا، اور اپنی سلطنت کو صرف برطانیہ تک محدود کر لیا۔ فرانس نے اپنی افریقی مقبوضات کو یکطرفہ طور پر چھوڑ دیا۔ جرمنی نے یہ کیا کہ ایسٹ جرمنی کو چھوڑ کر ویسٹ جرمنی کی تعمیر و ترقی میں لگ گیا۔

جاپان نے مکمل طور پر جنگ اور تشدد کا طریقہ چھوڑ دیا، اور جاپان کی پرامن ترقی میں مصروف ہو گئے، وغیرہ۔ الرسالہ، ستمبر 2020، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 39۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.