Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Qususi Shumara-Tareeq ka Mutalaah(Al-Risala September 2020)
Qususi Shumara-Tareeq ka Mutalaah(Al-Risala September 2020)

Mahfuz Deen,Mahfuz Ummat.

Urdu · 2 min

محفوظ دین، محفوظ امت۔ قرآن کی ایک آیت ان الفاظ میں آئی ہے: يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ ۗ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ سورہ نمبر 5، آیت 67۔ یعنی: اے پیغمبر! جو کچھ تمہارے اوپر تمہارے رب کی طرف سے اترا ہے، تم اس کو پہنچاؤ۔

اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو تم نے اللہ کے پیغام کو نہیں پہنچایا۔ اور اللہ تم کو لوگوں سے بچائے گا۔ اللہ یقیناً منکر لوگوں کو راہ نہیں دیتا۔ قرآن الحجر سورہ نمبر 15 آیت 9 میں ہے کہ دینِ اسلام کے لیے اللہ نے حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے۔

اسلام ایک محفوظ دین ہے۔ قرآن ایک محفوظ کتاب ہے۔ پیغمبر ایک محفوظ پیغمبر ہے۔ اسی طرح امت محمدی ایک محفوظ امت ہے۔

حفاظت کا یہ معاملہ کسی فضیلت کی بنا پر نہیں ہے، بلکہ وہ اللہ تعالیٰ کے تخلیقی منصوبے کی بنا پر ہے۔ یہ اس لیے ہے تاکہ نبوت کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد بھی قیامت تک انسان کو ربانی رہنمائی ملتی رہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اگر اسلام محفوظ دین نہ رہے تو انسان کو محفوظ ہدایت نہیں ملے گی۔ قرآن اگر محفوظ کتاب نہ رہے تو انسان کے لیے اس دنیا میں مستند رہنمائی کا وجود نہ ہوگا۔

اگر پیغمبر محفوظ پیغمبر نہ رہے تو اس کے لیے اپنی دعوتی ذمہ داری کو درست طور پر انجام دینا ممکن نہ رہے گا۔ اسی طرح امت محمدی ایک محفوظ امت ہے۔ اگر یہ امت محفوظ نہ ہو تو قیامت تک دعوتی ذمہ داری کو درست طور پر انجام دینا اس کے لیے ممکن نہ رہے گا۔ الرسالہ ستمبر 2020، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 30۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.