انذار تائید، تاریخ کا مطالعہ: تاریخ میں معنویت کی تلاش ایک مستقل موضوع ہے، اس پر بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ ایک مشہور کتاب برٹش مؤرخ آرنالڈ ٹوائنبی کی ہے، یہ کتاب 12 جلدوں میں ہے۔ اس کا نام ہے "A Study of History by Arnold Toynbee"، 1934 تا 61۔ اس موضوع سے متعلق بنیادی باتیں قرآن سے بھی معلوم ہوتی ہیں۔
موجودہ زمانے میں یہ موضوع اہلِ علم کی دلچسپی کا خصوصی مرکز بنا ہے۔ مطالعے کے ذریعے اس موضوع کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ راقب الحروف کے نزدیک منصوبۂ تخلیق کے اعتبار سے اس موضوع کو تین عنوانات کے تحت تقسیم کیا جا سکتا ہے: 1) فطرت کا سفر، Journey of Nature؛ 2) انسانی تاریخ کا سفر، Journey of Human History؛ 3) جنت کا سفر، یعنی Journey of Paradise۔ اس موضوع پر قرآن کی آیتوں کا مطالعہ کیا جائے تو اس کا خلاصہ یہ نکلتا ہے کہ خالق نے انسان کو پیدا کر کے اس کو زمین پر، یعنی Planet Earth پر، بسایا۔
یہاں انسان کے لیے ہر قسم کی آزادیاں فراہم کی گئی ہیں۔ ہر انسان کو یہ موقع دیا گیا کہ وہ آزادی کے ماحول میں تاریخ کا سفر شروع کرے۔ مگر اسی کے ساتھ خالق مسلسل طور پر انسانی تاریخ کی نگرانی کر رہا ہے۔ وہ انسانی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے بار بار اس میں مداخلت کرتا ہے، تاکہ انسانی تاریخ کا سفر کامل طور پر ڈی ریل نہ ہونے پائے۔
خالق جب بھی دیکھتا ہے کہ انسانی تاریخ درست راستے سے ہٹ رہی ہے، تو وہ تاریخ میں جزوی مداخلت کر کے تاریخ کی گاڑی کو دوبارہ صحیح پٹری پر ڈال دیتا ہے۔ انسانی تاریخ میں اس نوعیت کی مداخلت بار بار پیش آئی ہے۔ اس معاملے کی وضاحت کے لیے ہم یہاں کچھ مثالیں درج کریں گے، جس سے انسانی تاریخ کی خدائی منصوبہ بندی کا اصول واضح طور پر سامنے آ سکے۔ الرسالہ، ستمبر 2020، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 4۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.