Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Qiyamat ka Alarm
Qiyamat ka Alarm

Mughalata angezi.

Urdu · 2 min

مغالطہ انگیزی مذہب میں یہ بگاڑ ایک مغالطے کے ذریعے پیدا ہوا؛ مذہب کا تعلق اصلًا انسان کی اپنی زندگی سے ہے، اس لیے مذہب میں زندگی کے تمام پہلوؤں کے بارے میں اصولی تعلیمات موجود ہیں۔ یہ تعلیمات اصلًا ایک آدمی کی اپنی ذات کو مخاطب کرتی ہیں، نہ کہ خارج میں پائے جانے والے پولیٹیکل سسٹم کو۔ مذہب کے پولیٹیکل انٹرپریٹیشن کے لیے ایک طریقہ یہ اختیار کیا گیا کہ جو مذہبی تعلیمات لازم کے صیغے میں تھیں، ان کو متعدی کے صیغے میں ڈھال دیا گیا۔ مثلاً مذہب میں بتایا گیا تھا کہ ہر آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں انصاف کے اصولوں کی پیروی کرے (سورہ الحدید آیت 25)۔

اس ذاتی تعلیم کو بدل کر اس کو سیاسی ٹکراؤ کا موضوع بنا دیا گیا کہ تم لوگ انصاف کا جھنڈا اٹھاؤ، پوری زمین پر بزور انصاف کا نظام قائم کرو۔ اسی طرح یہ تعلیم دی گئی تھی کہ ہر شخص اپنی زندگی میں خدا کے حکموں کی پیروی کرے۔ اس تعلیم کو بدل کر اس کی یہ تشریح کی گئی کہ تم زمین پر خدا کے خلیفہ ہو، اس لیے تمہاری ذمہ داری ہے کہ تم خدا کے نائب بن کر خدا کی زمین پر خدا کا حکم نافذ کرو۔ کتاب "قیامت کا علام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 39۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.