Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Qiyamat ka Alarm
Qiyamat ka Alarm

Intertainment culture.

Urdu · 1 min

Entertainment culture. دجال نے یہی کام ایک اور پہلو سے عام انسانوں کے ساتھ بھی کیا۔ سائنس نے جو نئی دنیا دریافت کی تھی، اس میں عام انسانوں کے لیے ہدایت کا عظیم امکان موجود تھا۔ اس کے ذریعے تاریخ میں پہلی بار یہ ممکن ہوا تھا کہ آدمی خالص علمِ انسانی کی سطح پر خدائی سچائی کو دریافت کرے، وہ اس سے خدا کی معرفت کا اعلیٰ رزق لے سکے۔

وہ یہ سمجھے کہ اس دنیا میں وہ جن انعامات سے فائدہ اٹھا رہا ہے، ان کا ایک دینے والا ہے، اور پھر ان انعامات کا اعتراف کر کے وہ مزید انعامات کا مستحق بنے۔ مگر عین اسی وقت دجال متحرک ہوا، اور اس نے انسان کو نئے نئے فلسفوں میں الجھا کر انٹرٹینمنٹ کے شیطانی کلچر میں مبتلا کر دیا۔ تمام انسان خواہشات کی فوری تکمیل کے فتنے میں مبتلا ہو گئے۔ وہ بھول گئے کہ ہر انعام اپنے ساتھ لازمی ذمہ داریاں لاتا ہے۔

ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بغیر انسان کو یہ حق نہیں کہ وہ ان انعامات سے فائدہ اٹھا سکے۔ کتاب قیامت کا علام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 30۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.