Maulana Wahiduddin Khan
5 min left
0:00

← Nashri-Taqreeren
Nashri-Taqreeren

موقع نہ کھوئیے

Urdu · 5 min

’’زندگی میں کامیاب ہونے کا راز یہ ہے کہ آدمی ہر آنے والے موقع کے لیے تیار رہے‘‘۔ ڈزرائیلی کا یہ قول موجود ہ دنیا میں کامیابی کا راز بتا رہا ہے۔ دنیا میں کامیابی حقیقتاً اس کا نام ہے کہ آدمی حالات کو سمجھے اور آنے والے موقع کو فوراً استعمال کرے ۔ جو شخص کسی موقع کو وقت پر استعمال نہ کر سکے وہی وہ شخص ہے جو ناکام رہا اور زندگی کی دوڑ میں پچھڑ گیا۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

شہر کی ایک گلی میں ایک بار میں نے دیکھا کہ بجلی کا بلب سارے دن جل رہا ہے۔ مگر دن کے اجالے میں وہ بالکل گم تھا۔ غور سے دیکھنے کے بعد اس کی روشنی بس اتنی نظر آتی تھی کہ آدمی یہ جان لے کہ یہاں ایک بلب موجود ہے۔ مگر جب رات آتی اور ہر طرف اندھیرا پھیل گیا تو وہی بلب نمایاں ہو گیا۔ اب وہ اپنے ماحول کو اس طرح روشن کر رہا تھا جیسے کوئی چھوٹا سورج زمین پر اتر آیا ہو۔

میں نے یہ منظر دیکھا تو مجھے خیال آیا کہ— چراغ کی روشنی در اصل تاریکی کے موقع سے فائدہ اٹھانے کا دوسرا نام ہے ۔ چراغ اسی وقت چراغ ہے جب کہ وہ تاریکی میں ہو ۔ سورج کی روشنی ظاہر ہونے کے بعد چراغ کا کوئی وجو د نہیں۔

تاریکی عام معنوں میں صرف ’’تاریکی‘‘ نہیں وہ ایک ’’موقع‘‘ ہے۔ تاریکی کو دیکھ کر آدمی اکثر فریاد و ماتم کرنے لگتا ہے۔ حالانکہ تاریکی کسی آدمی کے لیے بہترین موقع ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جہاں تاریکی ہو وہاں کسی کے لیے اپنے آپ کو ’’روشن‘‘ کرنے کا ایک قیمتی موقع موجود ہوتا ہے ۔ بشرطیکہ آدمی اس راز کو جانے اور اس کو بھر پور طور پر استعمال کرے۔ ظاہر ہے کہ تاریکی کو وہی شخص اپنے لیے موقع بنا سکتا ہے جس کے پاس اپنی کوئی روشنی موجود ہو۔ جو شخص خود تاریکی ہو اس کے لیے تاریکی مزید اندھیر الانے کا باعث ہوتی ہے ۔ اس کے لیے تاریکی کبھی موقع نہیں بنتی۔

چامیلس نے کہا ہے کہ ’’موقع کو کھو دینا کامیابی کو کھو دینا ہے‘‘۔ اگر آپ مسافر ہوں اور ٹرین پکڑ نے کے لیے ریلوے اسٹیشن جائیں تو آپ کو چوکنا رہنا پڑتا ہے کہ جب ٹرین آکر پلیٹ فارم پر کھڑی ہو تو آپ فوراً اس کے اندر داخل ہو جائیں ۔ اگر آپ اپنے ذہن کو بیدار نہ رکھیں تو عین ممکن ہے کہ ٹرین آکر پلیٹ فارم پر کھڑی ہو اور پھر سیٹی دے کر چلی جائے۔ اور آپ اس پر سوار نہ ہوئےہوں ۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

ایسا ہی کچھ معاملہ زندگی کا ہے۔ آپ زندگی کے جس میدان میں بھی ہوں، ہمیشہ آپ اس امتحان میں ہوتے ہیں کہ مواقع کو پہچانیں اور ان کو استعمال کر سکیں۔ اگر آپ اپنے ذہن کو جاگتا ہوا نہ رکھیں تو مواقع آئیں گے اور آپ ان کو استعمال نہ کر سکیں گے۔ مواقع آپ کا انتظار کریں گے اور آپ کو ان کی خبر بھی نہ ہوگی اور پھر بعد کو بیٹھ کر زمانہ کی شکایت کریں گے کہ اس نے آپ کا ساتھ نہیں دیا۔

دنیا میں مواقع آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ تاہم ایک موقع ایسا ہے جو ہمیشہ باقی رہتا ہے۔ یہ امتیازی کا رکر دگی کا موقع ہے۔ حقیقت یہ کہ اس دنیا میں سب سے بڑا موقع وہ ہے جس کو امتیاز (distinction) کہا جاتا ہے کسی معاملہ میں امتیازی صلاحیت آدمی کو سب سے بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔ دوسرے مواقع زندگی میں کبھی کبھی آتے ہیں۔ مگر ’’امتیاز‘‘ وہ موقع ہے جو ہمیشہ ہر آدمی کے لیے موجود رہتا ہے۔ وہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ اسی لیے دنیل و بیسٹر (Daniel Webster) نے کہا ہے کہ چوٹی کی جگہ ہمیشہ خالی رہتی ہے ؟

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

There is always room at the top.

اس دنیا میں سب سے بڑا موقع ’’امتیاز‘‘ ہے۔ دوسرے مواقع زندگی میں کبھی کبھی آتے ہیں مگر امتیاز وہ موقع ہے جو ہمیشہ ہر مقام پر موجود رہتا ہے ۔ وہ بھی ختم نہیں ہوتا۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content