Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Nashri-Taqreeren
Nashri-Taqreeren

حالات سے مطابقت

Urdu · 2 min

ہربرٹ نکولس (Herbert L. Nicholas) نے لکھا ہے کہ میں نے کسی کتاب میں ایک بار ایک بوڑھے آدمی کا قصہ پڑھا جو ساری زندگی مسلسل سخت تکلیفوں میں مبتلا رہا۔ اس کے با وجود وہ ہمیشہ خوش اور مطمئن رہتا تھا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ تمھارے سکون واطمینان کار از کیا ہے تو اس نے جواب دیا

other sourceWords of another person or source

I learned to cooperate with the inevitable

میں نے ان چیزوں سے موافقت کرنا سیکھ لیا جن سے بچنا ممکن نہیں ۔

زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں پیش آتی ہیں جو ہمارے اختیا ر سے باہر ہوتی ہیں۔ ایسی چیزوں سے مقابلہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان سے مقابلہ نہ کیا جائے۔ اس طرح ہم غیر ضروری الجھن اور ذہنی تناؤ (tension) سے بچ سکتے ہیں۔ یہ طریقہ ہم کو اس قابل بناتا ہے کہ ہم اپنی قوتوں کو وہاں خرچ کریں جہاں کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے۔ اپنی قوتوں کو وہاں ضائع نہ کریں جہاں بالآخر وہ صرف بے نتیجہ ہو کر رہ جانےوالی ہیں ۔

یہی موجودہ دنیا میں زندگی کا اصول ہے ۔ یہ اصول کسی ایک شخص کے لیے بھی کارآمد ہے اور پوری قوم کے لیے بھی۔

نوٹ  آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی، سے 15-16 مئی 1984 کو نشر کیا گیا۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content