Maulana Wahiduddin Khan
6 min left
0:00

← Nashri-Taqreeren
Nashri-Taqreeren

وقت کی اہمیت

Urdu · 6 min

نپولین ( 1769-1821) دنیا کا ایک مشہور ترین فاتح ہے۔ اس نے بے شمار جنگی کامیابیاں حاصل کیں۔ قدرتی آفت کے سوا کوئی اس کو زیر نہ کر سکا۔ نپولین نے اپنی کامیابیوں کا راز ان الفاظ میں بیان کیا۔ ’’میں اپنے حریفوں کے اور پر اس لیے غالب آتا ہوں کہ وہ لمحات جن کو لوگ کچھ نہیں سمجھتے، میں ان کی اہمیت کو پالیتا ہوں اور ان کو فوراً استعمال کرتا ہوں۔ یہ ایک بے حد اہم بات ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ بڑے بڑے مواقع اکثر چھوٹے لمحات میں آتے ہیں۔ ان لمحات کو جاننا اور ان کے مطابق فوری اقدام کرنا ہی کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے ۔ ان نازک لمحات میں معمولی کوشش سے وہ کام ہوجاتا ہے جو بعد کو بڑی کوششوں سے بھی نہیں ہوتا۔ اس سلسلہ میں یہاں چند اقوال نقل کیے جاتے ہیں

unverifiedAttribution could not be verified automatically

میں نے وقت کو برباد کیا تھا، اب وقت مجھے برباد کر رہا ہے(شیکسپیر)۔

other sourceWords of another person or source

ایک موقع تمھا را دروازہ صرف ایک بار کھٹکھٹاتا ہے(کہاوت)۔

انسان کے لیے زندگی میں کامیابی کا راز ہر آنے والے موقع کے لیے تیار رہنا ہے (ڈز رائیلی)۔

other sourceWords of another person or source

وقت کی ٹرین اس کے لیے تیزی سے بھاگ رہی ہے جو کنارے کھڑا ہوا اس کا تماشا دیکھ رہا ہو۔ مگر وقت کی ٹرین اس کے لیے ٹھہر جاتی ہے جو برابر کی پٹری پر خود بھی اسی کی رفتار سے دوڑنا شروع کر دے(آئن سٹائن)۔

other sourceWords of another person or source

وقت ایسی نعمت ہے جس کا دوسرا کوئی بدل نہیں(بابا فرید)۔

جس کام کو تم آج کر سکتے ہو اسے بھی کل پر نہ ٹالو کیونکہ کل کبھی نہیں آتا (چیسٹر فیلڈ)۔

other sourceWords of another person or source

تم ہر چیز کو قیمت دے کر خرید سکتے ہو مگر وقت ہی ایک ایسا سودا ہے جس کی کوئی قیمت نہیں(خان خاناں)۔

other sourceWords of another person or source

اگر تم کو زندگی عزیز ہے تو وقت کو ضائع نہ کرو کیونکہ زندگی وقت ہی کے لمحات کا دوسرانام ہے(فرینکلن)۔

other sourceWords of another person or source

کسی کام کو شروع کرنے کا ابھی اِسی وقت سے بہتر کوئی وقت نہیں(انگریزی کہاوت)۔

other sourceWords of another person or source

چھوٹے موقع کا صحیح استعمال اس کو بڑا بنا دیتا ہے اور بڑے موقع کا غلط استعمال اس کو چھوٹا کر دیتا ہے (سویٹ مار ڈین)۔

other sourceWords of another person or source

نہ ہر لغزش واپس لی جا سکتی ہے اور نہ ہر موقع دوبارہ ہاتھ آتا ہے (عربی کہاوت )۔

other sourceWords of another person or source

آدمی کے پاس سب سے بڑی دولت وقت اور موقع ہے، وہ وقت نہیں جو کل ملنے والا ہے بلکہ وہ وقت جو ابھی ملا ہوا ہے۔ جو شخص وقت کے انتظار میں ہے وہ تیز بھاگتی ہوئی گاڑی کے پیچھے سست رفتاری سے دوڑ رہا ہے، ظاہر ہے کہ وہ اس کو بھی نہیں پڑ سکے گا۔ جس چیز کو کامیابی کہا جاتا ہے وہ حقیقتاً اس کا نام ہے کہ آپ وقت کو استعمال کرلیں اور ناکامی یہ ہے کہ آپ وقت کو صیح طور پر استعمال نہ کر سکیں۔ وقت ہر ایک کے لیے یکساں طور پر آتا ہے مگر وقت کو پانے والا صرف وہ ہے جس نے وقت سے فائدہ اٹھایا ہو۔

وقت کی مثال برف کی مانند ہے۔ دو آدمی برف کی ایک ایک سل اپنے گھر میں لاتے ہیں۔ بظاہر دونوں کا معاملہ یکساں ہے۔ مگر برف کا مالک صرف وہ ہے جو برف کو فوراً کام میں لائے۔ جو برف کو کام میں نہ لاسکے وہ برف کو پانے کے باوجود برف کا مالک نہیں کیونکہ بہت جلد وہ دیکھے گا کہ برف پگھل کر ختم ہو چکاہے اور اب اس کے پاس برف کے نام کی کوئی چیز موجود نہیں ۔

وقت کبھی ہمارے پیچھے نہیں دوڑے گا۔ بلکہ خود ہمیں وقت کے پیچھے دوڑنا ہوگا۔ ہمیں جو کچھ کرنا ہے وقت ہی کے درمیان کرنا ہے۔ وقت کو کھو کر ہم کوئی اور موقع نہیں پاسکتے جہاں ہم وہ کر سکیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے مقصد کےلیے بھر پور حرکت میں آنے کا وقت وہی ہے جو ابھی فوری طور پر آپ کو حاصل ہے۔ اگر آپ نے ابھی وقت کو نہیں پکڑا تو وہ آپ سے اتنی دور جا چکا ہو گا کہ آپ کبھی اس کو پکڑ نہ سکیں گے۔

نو ٹ یه تقریر 2-4دسمبر 1980 کو آل انڈ یا ریڈیو، نئی دہلی، سے نشر کی گئی۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content