Maulana Wahiduddin Khan
6 min left
0:00

← Nashri-Taqreeren
Nashri-Taqreeren

زبان پر قابو

Urdu · 6 min

ٹامس فلر (1208-1661) ایک انگریز مصنف گزرا ہے۔ اس کا قول ہے ’’پرندے اپنے پاؤں کے باعث جال میں پھنستے ہیں اور انسان اپنی زبان کے باعث ‘‘ یہ ایک حقیقت ہے کہ سماجی زندگی میں اکثر مصیبتوں کی وجہ آدمی کی زبان ہوتی ہے۔ زبان کی بے احتیاطی گھر کے اندر اور گھر کے باہر آدمی کے لیے بے شمار مسائل پیدا کر دیتی ہے۔ آدمی اگر زبان کو قابومیں رکھے یاکم از کم ایسا کرے کہ نازک مواقع پر چپ رہے تو یقینی طور پر وہ بہت سی ناخوش گوار چیزوں سے بچ سکتا ہے۔ تمام مصلحین اور مفکرین نے زبان کے محتاط استعمال پر زور دیا ہے۔ یہاں اس سلسلے میں چند اقوال نقل کیے جاتے ہیں 

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

بری بات پر تم بھلی بات کے ذریعہ زیادہ آسانی کے ساتھ فتح پا سکتے ہو(گوتم بدھ)۔

other sourceWords of another person or source

تلوار کے وار کی نسبت زبان کا وار زیادہ گہرا ہوتا ہے (ہندی کہاوت)۔ خدا سے ڈرنے والے کی زبان گونگی ہو جاتی ہے (فضيل بن عياض)۔ زبان ہم کو اس لیے دی گئی ہے کہ ہم ایک دوسرے سے خوش گوار باتیں کریں، نہ کہ ایک دوسرے کو تکلیف پہنچائیں (گوتم بدھ)۔

other sourceWords of another person or source

بیوقوف آدمی کا دل منھ میں ہوتا ہے اور عقل مند آدمی کی زبان دل میں (شیکسپیر)۔

other sourceWords of another person or source

خالی دماغ اور قینچی کی طرح چلتی ہوئی زبان ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں(اویڈن)۔

other sourceWords of another person or source

پیروں کی لغزش کے بعد سنبھلا جا سکتا ہے مگر زبان کی لغزش کے بعد سنبھلنا ممکن نہیں (فرینکلن)۔

other sourceWords of another person or source

جاہل کی زبان اس کی مالک ہوتی ہے اور عقل مند کی زبان اس کی خادم (عربی کہا وت)۔

other sourceWords of another person or source

دشمن بھی اچھی بات کہے تو اس کو قبول کرنے میں تامل نہ کرو(سوامی شبدانند)۔

other sourceWords of another person or source

جو شخص ناپسندیدہ بات کہے گا وہ ناپسندیدہ بات سنے گا(عربی کہادت)۔

hadithQuotes a hadith

بات کو دیر تک سوچو پھر اس کو منہ سے نکالو تم کبھی شرمندہ نہ ہوگے (افلاطون)۔

other sourceWords of another person or source

اگر آدمی کے پاس اچھے بول ہوں تو وہ اچھی صورت نہ ہونے کے باوجود لوگوں کو اچھا معلوم ہوگا۔ (سویٹ نارڈین)

other sourceWords of another person or source

بولنے کی طاقت جو انسان کو حاصل ہے وہ بڑی انوکھی طاقت ہے۔ ساری معلوم کائنات میں کسی کو یہ طاقت حاصل نہیں۔ دو گونگے آدمی اگر باہم ملیں توان کا ملنا کس قدر بےمعنی ہوتا ہے، اس کا اندازہ ہر اس شخص کو ہے جس نے کبھی دو گونگوں کو ملتے ہوئے دیکھا ہے۔ مگر جب دو بولنے والے آدمی ملتے ہیں تو ان کا ملنا حد درجہ بامعنی بن جاتا ہے ۔ اس وقت زبان ہی وہ چیز ہوتی ہے جس سے دونوں اپنے آپ کو ایک دوسرے سے قریب کرتے ہیں۔ دو ملنے والے جب سنجیدگی اور مٹھاس کے ساتھ باتیں کریں تو اس سے زیادہ حسین منظر اس زمین پر کوئی نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس، جب دود آدمی تلخ کلامی پر اتر آئیں تو وہ اتنا زیادہ برا منظر ہوتا ہے کہ خود بولنے والے اگر اپنی اس وقت کی تصویر دیکھ لیں تو اپنی اس حرکت پر نفرت کرنےلگیں۔

نادان آدمی خیال کرتا ہے کہ بھلی بات بولنے پر لوگ اس کو کمزور سمجھیں گے ۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ جب آدمی بری بات سن کر اپنے کو تھامتا ہے اور اس کے جواب میں اپنی زبان سے بھلی بات نکالتا ہے تو وہ اپنی غیر معمولی طاقت کا ثبوت دیتا ہے، وہ اپنے اس پُر اعتماد مظاہرہ سے اپنے دشمن کو مرعوب کر لیتا ہے۔ ایسے ہر واقعہ کے بعد دشمن کا دل مجبور ہوتا ہے کہ اپنے کو چھوٹا اور اپنے حریف کو بڑا سمجھے۔ بھلی بات دشمن کے مقابلہ میں ایک قیمتی ہتھیار ہے ، ایسا ہتھیار جوآدمی کے پاس ہر وقت موجود رہتا ہے۔ اگر چہ بہت کم لوگ ہیں جو اس ہتھیار کو جانیں اور اس کو استعمال کریں۔

جو شخص مخالف کی بری بات سے برا اثر نہیں لیتا وہ اپنے اس مزاج سے ایک بہت بڑا اثاثہ اپنے لیے حاصل کرتا ہے، یہ کہ وہ مخالف کی بات کو بھی ٹھنڈے ذہن کے ساتھ سن سکے اور اگر اس کے اندر کوئی صداقت ہے تو اس کو پائے ۔ تاریخ کی اکثر نا دانیاں صرف اس بات کا نتیجہ تھیں کہ آدمی نے اپنے مخالف کی بات کو کھلے ذہن سے نہیں سنا۔ اس لحاظ سے دیکھیے تو بری بات سے اثر نہ لینا بجائے خود حکمت کا ایک خزانہ ہے۔ اور آدمی کی بہترین عقل مندی یہ ہے کہ وہ اپنےآپ کو اس مفت کے خزانے سے محروم نہ کرے ۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content