Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Masaail-e-Ijtihaad
Masaail-e-Ijtihaad

Fath bhi shikast hai.

Urdu · 2 min

فتح بھی شکست ہے۔ شاہ پیرس، یعنی کنگ پیرس، تیسری صدی قبل مسیح کا ایک یونانی بادشاہ تھا؛ اس کی لڑائی رومیوں سے ہوئی۔ اس جنگ میں آخر کار شاہ پیرس کو رومیوں کے اوپر فتح حاصل ہوئی، مگر لڑائی کے دوران شاہ پیرس کی فوج اور اس کے ملک کی اقتصادیات بالکل تباہ ہو چکی تھیں۔ شاہ پیرس کے لیے یہ بظاہر فتح تھی، مگر وہ اپنے نتیجے کے اعتبار سے شکست کے ہم معنی تھی۔

اس تاریخی واقعے کی بنا پر ایک اصطلاح مشہور ہوئی ہے جس کو "پرِک وکٹری" کہا جاتا ہے، یعنی بظاہر فتح مگر اپنی حقیقت کے اعتبار سے مکمل شکست۔ جنگوں کی تاریخ کو دیکھا جائے تو یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ اکثر فتح "پرِک فتح" ہی ہوتی ہے: ہر فاتح کے حصے میں 2 نقصان کا پیش آنا لازمی ہے، ایک جان اور مال کی تباہی، دوسرے مفتوح کے دل میں فاتح کے خلاف نفرت۔ کوئی بھی فاتح ان نقصانات سے بچ نہیں سکتا، اگر فرق ہے تو صرف یہ کہ کوئی فاتح اس نقصان کو فوراً بھگتتا ہے اور کسی فاتح کے حصے میں یہ نقصان کسی قدر دیر کے بعد آتا ہے۔ نقصان کا یہ معاملہ صرف پرتشدد طریقہ کار کے ساتھ وابستہ ہے؛ پرامن طریقہ کار کا معاملہ اس سے بالکل مختلف ہے۔

پرامن طریقہ کار میں صرف فتح ہے، پرامن طریقہ کار میں شکست کا کوئی سوال نہیں۔ حتیٰ کہ اگر پرامن طریقہ کار کا نتیجہ بظاہر شکست کی صورت میں نکلے، تب بھی وہ فتح ہے۔ اس لیے کہ پرامن طریقہ کار کی صورت میں آدمی جنگ کو کھوتا ہے، مگر وہ مواقع کو نہیں کھوتا۔ مواقع اور امکانات اب بھی اس کے پاس موجود ہوتے ہیں؛ وہ ان مواقع کو استعمال کر کے دوبارہ ایک نئی جدوجہد شروع کر سکتا ہے، اور از سرِ نو اپنی کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتا ہے۔

کتاب: "مسائل اجتہاد"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 212۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.