Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Masaail-e-Ijtihaad
Masaail-e-Ijtihaad

Quran ek kitabe amn.

Urdu · 2 min

قرآن ایک کتابِ امن۔ قرآن بلاشبہ امن کی ایک کتاب ہے، اور جنگ اور تشدد کی کتاب نہیں۔ قرآن کے تمام بیانات براہِ راست یا بالواسطہ طور پر امن سے متعلق ہیں۔ قرآن کا پہلا جملہ "بسم اللہ الرحمن الرحیم" ہے، جس کے معنی یہ ہیں کہ اللہ نہایت مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

دوسرے لفظوں میں یہ کہ جس خدا نے یہ کتاب بھیجی ہے، اس کی سب سے بڑی صفت رحمت ہے، اور یہ کتاب خدا کی اسی صفتِ رحمت کا اظہار ہے۔ قرآن کی تمام آیتیں براہِ راست یا بالواسطہ طور پر امن کی تعلیم پر مشتمل ہیں۔ قرآن کی کل آیتوں کی تعداد 6666 ہے۔ ان میں بمشکل 40 آیتیں ایسی ہیں جو قتال یعنی جنگ کے حکم کو بیان کرتی ہیں، یعنی 1% سے بھی کم آیتیں زیادہ متعین طور پر کل آیتوں کے مقابلے میں صرف 0.

6% ہیں۔ یعنی زیرو پوائنٹ سکس پرسنٹ۔ جو لوگ قرآن کو خدا کی کتاب مانتے ہیں، وہ قرآن کے حقیقی مومن صرف اس وقت قرار پائیں گے جبکہ وہ قرآن کی اس تعلیم کی پیروی کرتے ہوئے مکمل طور پر امن پسند بن جائیں۔ وہ کسی حال میں بھی تشدد کا رویہ اختیار نہ کریں۔

یہاں یہ اضافہ کرنا ضروری ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اسلام اور مسلمان کے درمیان فرق کریں۔ وہ مسلمانوں کے عمل کو اسلام کی تعلیم کا نام نہ دیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں کے عمل کو اسلام کے معیار سے جانچا جائے گا، نہ یہ کہ اسلام کو مسلمانوں کے عمل سے سمجھا جانے لگے۔ اسلام ایک نظریہ ہے۔

مسلمان اسی وقت مسلمان ہیں جبکہ وہ اسلامی تعلیمات کی پیروی کریں۔ جو لوگ اسلامی تعلیمات کو چھوڑ دیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، خواہ بطور خود وہ اپنے آپ کو اسلام کا چیمپئن بتاتے ہوں۔ کتاب "مسائل اجتہاد" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 171۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.