Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Masaail-e-Ijtihaad
Masaail-e-Ijtihaad

Amn kya hai.

Urdu · 3 min

نظریۂ امن، Ideology of Peace۔ امن کیا ہے؟ اہلِ علم امن کی تعریف "عدمِ جنگ" یعنی Absence of War کے الفاظ میں کرتے ہیں۔ فنی اعتبار سے یہ تعریف بالکل درست ہے۔

کسی سماج میں جب تشدد اور جنگ نہ ہو تو اس کے بعد وہاں جو صورتحال پیدا ہوگی، اسی کا نام امن ہے۔ جب بھی انسانوں کے درمیان جنگ اور تشدد کی حالت نہ ہو، تو اس کے بعد امن کی حالت اپنے آپ قائم ہو جائے گی۔ تاہم کسی سماج میں امن کی حالت قائم ہونا سادہ طور پر صرف یہ نہیں ہے کہ وہاں جنگ اور تشدد کا خاتمہ ہو گیا۔ جنگ اور تشدد کا ختم ہونا اس معاملے کا سلبی پہلو ہے۔

اس کا ایجابی پہلو یہ ہے کہ جب بھی کسی سماج کے اندر حقیقی معنوں میں امن کی حالت قائم ہو جائے، تو اس کے بعد لازماً ایسا ہوگا کہ لوگوں کے اندر مثبت سرگرمیاں جاری ہو جائیں گی۔ ہر آدمی یکسوئی کے ساتھ اپنی زندگی کی تعمیر میں لگ جائے گا۔ کسی سماج کے اندر امن کا قائم ہونا ایسا ہی ہے جیسے دریا کے سامنے سے بند کو ہٹا دے۔ انسانی زندگی بہتے دریا کی مانند خود اپنے زور پر رواں دواں ہونا چاہتی ہے۔

وہ صرف اس وقت رکتی ہے جب کہ اس کے سامنے کوئی مصنوعی رکاوٹ کھڑی کر دی جائے۔ رکاوٹ نہ ہو تو خود فطرت کے زور پر زندگی کی تمام سرگرمیاں جاری ہو جائیں گی۔ جنگ و تشدد کی حیثیت زندگی کے عمل میں رکاوٹ کی مانند ہے۔ اور امن اپنے نتیجے کے اعتبار سے یہ ہے کہ زندگی کی دوڑ کے تمام راستے آخری حد تک کھول دیے گئے ہوں۔

امن کا مطالعہ عام طور پر جنگ کے حوالے سے کیا جاتا ہے، مگر یہ امن کا بہت محدود مفہوم ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امن کا تعلق پوری انسانی زندگی سے ہے۔ امن اپنے آپ میں ایک مکمل آئیڈیالوجی ہے۔ امن شاہ کلید یعنی ماسٹر کی ہے جس سے ہر کامیابی کا دروازہ کھلتا ہے۔

امن ہر کام کی کامیابی کے لیے موافق ماحول بناتا ہے۔ امن کے ساتھ ہر کام کیا جا سکتا ہے، اور امن کے بغیر کسی بھی کام کو کرنا ممکن نہیں۔ یہ بات چھوٹے معاملات کے لیے بھی درست ہے اور بڑے معاملات کے لیے بھی۔ کتاب "مسائل اجتہاد" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 169۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.