Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Masaail-e-Ijtihaad
Masaail-e-Ijtihaad

Danishmand ki pahchan.

Urdu · 2 min

دانش مند کی پہچان ایک مغربی رائٹر ولیم رالفنگ نے لکھا ہے کہ دانش مند آدمی وہ ہے جو چیزوں کی اضافی حیثیت کو جانے۔ A wise man is he who knows the relative value of things. چیزوں کی اضافی حیثیت کا مطلب سادہ طور پر یہ ہے کہ آدمی اپنے عمل کے نتیجے کو جانے۔ عمل کے نتیجے سے بے خبری اگر نادانی کا ثبوت ہے تو عمل کے نتیجے سے باخبر ہونا دانشمندی کا ثبوت۔

ایک شخص کے دوست نے اس کو دھوکہ دے کر 100000 روپیہ غصب کر لیا، اب اس آدمی کے اندر انتقام کی آگ بھڑک اٹھی۔ اس نے ارادہ کیا کہ وہ اپنے اس سابق دوست کو قتل کر ڈالے۔ اس آدمی کی ملاقات مجھ سے ہوئی تو میں نے کہا کہ انتقام لینے سے پہلے سوچ لیجیے کہ انتقام کا بھی انتقام لیا جائے گا۔ آپ اپنے سابق دوست کو قتل کریں گے تو اس کے بیٹے دوبارہ آپ کو قتل کریں گے۔

اس طرح دونوں خاندانوں میں دشمنی اور انتقام کا ایک سلسلہ قائم ہو جائے گا۔ میں نے کہا کہ آپ کی ایک غلطی نے آپ کے دوست کو یہ موقع دیا کہ وہ آپ کے مال پر قبضہ کر لے۔ اب آپ کے لیے صحیح بات یہ ہے کہ آپ اپنی غلطی کو مانیں اور آئندہ کے لیے اس کی اصلاح کر لیں۔ انتقام لینا اپنی ایک غلطی کو مسلسل تباہی کی صورت دینا ہے، اور انتقام نہ لینا غلطی کو ابتدائی درجے ہی میں روک دینا ہے۔

نادان آدمی صرف اپنے اقدام کو جانتا ہے، اور دانشمند آدمی اسی کے ساتھ اپنے اقدام کے اضافی نتیجے کو بھی۔ کتاب: مسائل اجتہاد، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 109۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.