سائنس کسی سائنسدان کے خود ساختہ علم کا نام نہیں، بلکہ وہ خدا کی کائنات میں کام کرنے والے قوانین کی تلاش کا نام ہے۔ ان قوانین کا جو حصہ بھی سائنس دریافت کرتی ہے، وہ خدا کی کارفرمائیوں کی ایک جھلک ہوتی ہے۔ وہ خدا کی آیتوں میں سے ایک آیت، یعنی نشانی، کا انسانی علم میں آنا ہوتا ہے۔ سائنسدان کے لیے سائنس کا علم برائے علم ہے، یا زیادہ سے زیادہ علم برائے تعمیر دنیا۔
مگر مومن کے لیے سائنس ایک علمی ہتھیار ہے، جس سے وہ دعوت حق کی جدوجہد میں کام لیتا ہے، جس سے وہ اپنی بات کو مدلل کر کے لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.