Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Maut ek reminder

Urdu · 4 min

موت ایک ریمائنڈر ہے۔ موت مرنے والے کے لیے موت ہے، اور زندہ رہنے والے کے لیے اپنی موت کا ریمائنڈر۔ جب کوئی شخص مرتا ہے تو بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک بولنے والا چپ ہو گیا، لیکن اس کا چپ ہونا اپنے آپ میں ایک اعلان ہوتا ہے۔ یہ اعلان کہ آنے والا وقت میرے اوپر آ چکا، اب یہی وقت تمہارے اوپر آنے والا ہے۔

تم آنے والے وقت کے لیے تیار ہو جاؤ۔ رواج ہے کہ جب کسی شخص کی عمر کا ایک سال پورا ہوتا ہے اور اس کی عمر کا اگلا سال شروع ہوتا ہے، تو اس وقت اس کی سالگرہ یعنی برتھ ڈے منائی جاتی ہے۔ مگر زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ اس کو موت کی یاد کا دن سمجھا جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر عورت اور مرد کی عمر کا مسلسل کاؤنٹ ڈاؤن ہو رہا ہے۔

ہر سالگرہ صرف یہ بتاتی ہے کہ تمہاری مدتِ حیات کا ایک اور سال کم ہو گیا۔ موت اسی کاؤنٹ ڈاؤن کی تکمیل ہے۔ لوگ اپنے یومِ پیدائش کو "ہیپی برتھ ڈے" کے طور پر مناتے ہیں، لیکن حقیقتِ واقعے کے اعتبار سے دیکھیں تو معاملہ اس کے برعکس ہے۔ ہر نئی سالگرہ دراصل اس بات کی یاد دہانی ہے کہ موت یا یومُ الحساب کا وقت اور زیادہ قریب آ چکا۔

آخرت کی تیاری کا ایک اور سال کم ہو گیا۔ موت کا ایک پہلو یہ ہے کہ آدمی موجودہ دنیا سے چلا گیا۔ موت کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ آدمی اپنی تمناؤں کی تکمیل کے بغیر مر جائے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ موجودہ دنیا انسان کے لیے تمناؤں کی تکمیل کی دنیا نہ تھی۔

تمناؤں کی تکمیل کی دنیا صرف اگلی دنیا ہے۔ عقلمند وہ ہے جو اس اشارے کو سمجھے اور موجودہ دنیا کی زندگی کو تیاری کا مرحلہ سمجھ کر اپنے آپ کو اگلی دنیا کے قابل بنائے۔ زندگی عمل کا وقفہ ہے، اور موت خدا کی عدالت میں پیشی کا وقت۔ یہ ہر انسان کے لیے بے حد سنگین معاملہ ہے۔

دانشمند وہ ہے جو اس معاملے کو سمجھے اور اس کو اپنا سب سے بڑا کنسرن یعنی سپریم کنسرن بنائے۔ کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 557۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.