Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Jannati shaqsiyat.

Urdu · 4 min

جنتی شخصیت حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَقْوَامٌ أَفْئِدَتُهُمْ مِثْلَ أَفْئِدَةِ الطَّيْرِ» صحیح مسلم، رقم الحدیث 7341۔ یعنی جنت میں ایسے لوگ جائیں گے جن کے دل چڑیوں کے دل کی مانند ہوں۔ چڑیا ایک حیوان ہے، مگر چڑیا کے اندر ایک ایسی استثنائی صفت ہوتی ہے جو کسی دوسرے حیوان میں نہیں۔ وہ یہ کہ چڑیا نفرت اور انتقام، یعنی ریونج کے جذبات سے خالی ہوتی ہے۔

تمام دوسرے جانور دفاعی طور پر حملہ کرنے کا مزاج رکھتے ہیں، لیکن چڑیا اس مزاج سے مکمل طور پر خالی ہوتی ہے۔ آپ چڑیا کو دیکھیے تو وہ اپنی شکل ہی سے معصومیت کا پیکر دکھائی دے گی۔ اس لیے کبوتر، یعنی Pigeon، کو امن کی علامت، یعنی symbol of peace قرار دیا گیا ہے۔ حدیث کے مطابق یہی جنتی صفت اس انسان سے مطلوب ہے جو جنت کا طالب ہو۔

جنتی انسان وہ ہے جو ہر قسم کے منفی جذبات سے مکمل طور پر خالی ہو، صرف اس فرق کے ساتھ کہ چڑیا کے اندر یہ مثبت صفت جبلت، یعنی instinct کے طور پر ہوتی ہے۔ اور جنتی انسان کے اندر یہ مثبت صفت آزادانہ شعور کے تحت ہوتی ہے۔ جنتی انسان وہ ہے جو اپنی تربیت کر کے اپنے آپ کو ایسا بنائے کہ اس کا دل نفرت اور انتقام جیسی چیزوں سے مکمل طور پر خالی ہو جائے۔ جو غصے کو پی جانے والا ہو، جو منفی ردعمل کا مزاج نہ رکھتا ہو، جو نفرت کے باوجود محبت کرنے والا انسان ہو، جو کسی امید کے بغیر لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرے، جو لوگوں کے درمیان اس طرح رہے جیسے کہ سب لوگ اس کے بھائی اور بہن ہیں، جو شیطان سے بھاگے اور فرشتوں کو اپنا ہم نشین بنائے، جو شکایتوں کو صبر کے خانے میں ڈال دے، جو دوسروں کا حق ادا کرے اور اپنا حق خدا سے مانگے۔

یہی وہ اعلیٰ صفات ہیں جو کسی انسان کو جنت میں داخلے کا مستحق بنائیں گی۔ کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 468۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.