Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Jannat ka taaruf.

Urdu · 3 min

جنت کا تعارف: قرآن کی سورہ محمد میں اہلِ جنت کے بارے میں یہ آیت آئی ہے: وَ يُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ یعنی اللہ ان لوگوں کو جنت میں داخل کرے گا جس کی اس نے انہیں پہچان کرا دی ہے۔ God will admit them into the paradise He has already made known to them. چیپٹر نمبر 47، آیت نمبر 6۔ جو اہلِ ایمان جنت کے حقیقی طالب بن گئے ہوں، ان کو اس دنیا میں جنت کی معرفت حاصل ہو جاتی ہے۔

وہ موجودہ دنیا کو غیر کامل جنت، یعنی امپرفیکٹ پیراڈائز کے روپ میں دیکھنے لگتے ہیں۔ ان کی یہ کیفیت ان کے لیے اس بات کا ثبوت بن جاتی ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں جنت کے طالب بن چکے ہیں۔ ایسے اہلِ ایمان کو ان کی معرفت کے انعام کے طور پر انہیں آخرت کی جنت میں باعزت داخلہ دیا جائے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ دنیا جنت کے جزوی تعارف کا مقام ہے، اور آخرت کی دنیا جنت کو اس کے کامل معنوں میں پانے کا مقام ہے۔

جو لوگ اپنی سوچ کو ربانی سوچ بنائیں، ان کا حال یہ ہوتا ہے کہ وہ ہر چیز میں جنت کی جھلک دیکھنے لگتے ہیں۔ اس طرح یہ ہوتا ہے کہ دنیا کی زندگی میں ملی ہوئی نعمتیں ان کے لیے آخرت کی جنت کا ابتدائی تعارف بن جاتی ہیں۔ موجودہ دنیا کی ہر چیز انسان کے لیے خدا کا ایک انعام ہے۔ جب آدمی اپنے آپ کو مزکّہ شخصیت، یعنی پیوریفائیڈ پرسنالٹی، بناتا ہے تو اس کے دیکھنے کا زاویہ، یعنی اینگل، بدل جاتا ہے۔

اس کا احساس عارفانہ احساس بن جاتا ہے۔ اس بنا پر ایسا ہوتا ہے کہ ایسے لوگ چیزوں کو ان کی داخلی حیثیتوں کے اعتبار سے دیکھنے لگتے ہیں۔ یہی وہ مزکّہ افراد ہیں جو جنت میں داخلے کے مستحق قرار پائیں گے۔ اس قسم کی عارفانہ نظر صرف ان لوگوں میں پیدا ہوتی ہے جو حقیقی معنوں میں اپنا تزکیہ کریں۔

تزکیے کے بغیر کسی شخص کے اندر اس قسم کی صلاحیت پیدا نہیں ہو سکتی۔ کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 455۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.