Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Ibteghaaye rizwanillah.

Urdu · 4 min

ابتغاء رضوان اللہ: اسلام کے مطابق مقبول عمل وہ ہے جو خالص رضوان اللہ ہو۔ سورہ نمبر 57 آیت 27 اور مرضات اللہ سورہ نمبر 2 آیت 265 کے لیے انجام دیا جائے۔ جس عمل میں رضوان الہی یا مرضات الہی کی سپرٹ شامل نہ ہو، وہ آخرت کے اعتبار سے مقبول عمل نہیں، خواہ بظاہر لوگوں کو وہ ایک شاندار کام دکھائی دیتا ہو۔ اللہ کی رضا یعنی گڈ ول کے لیے کام کرنا کوئی سادہ بات نہیں۔

اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جب آپ کوئی کام کریں تو آپ اپنے منہ سے یہ الفاظ بول دیں کہ "میں اللہ کی رضا کے لیے یہ کام کر رہا ہوں"۔ یہ رضائے الہی کی تسخیر ہے۔ رضائے الہی یا رضوان الہی ایک گہری سپرٹ کا نام ہے۔ یہ سپرٹ لمبے عمل کے نتیجے میں کسی کے اندر پیدا ہوتی ہے، اور جو شخص اس زندہ سپرٹ کے تحت کام کرے، اس کا عمل رضائے الہی کے مطابق کیا جانے والا عمل ہے۔

جو کام اس سپرٹ سے خالی ہو، وہ گویا کہ پلاسٹک کا پھول ہے۔ پلاسٹک کا پھول دیکھنے میں بظاہر پھول نظر آتا ہے، لیکن اس کو کبھی حقیقی پھول کا درجہ نہیں ملتا۔ اصل یہ ہے کہ جب ایک بندہ خدا کے اندر تلاش کا جذبہ، یعنی سیکنگ سپرٹ، پیدا ہوتا ہے تو وہ انتہائی سنجیدگی کے ساتھ سچائی کو جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ خدا کی کتاب کو پڑھتا ہے، حدیث رسول کا مطالعہ کرتا ہے، تخلیقات خداوندی میں غور و فکر کرتا ہے۔

وہ ہر قسم کے تعصبات سے خالی ہو کر یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ سچائی کیا ہے۔ آخر کار اس کے اوپر سچائی پوری طرح کھل جاتی ہے۔ یہی دریافت وہ مقام ہے جہاں سے رضائے الہی کا سفر شروع ہوتا ہے۔ اس دریافت کے بعد یہ ہوتا ہے کہ آدمی کی سوچ بدل جاتی ہے۔

وہ اپنے رات دن کے لمحات میں اسی کے بارے میں سوچتا ہے۔ آخر کار اس کی زندگی کا ایک فوکس بن جاتا ہے۔ یہ فوکس اللہ کی رضا ہوتی ہے۔ وہ دل و جان سے یہ چاہنے لگتا ہے کہ اس کا رب اس سے راضی ہو۔

وہ اپنے رب کی رحمتوں کا مستحق بنے۔ قیامت کے دن وہ عرش الہی کے سائے میں جگہ پائے۔ جو کام اس سپرٹ کے ساتھ انجام دیا جائے، وہی رضائے الہی کے مطابق کیا جانے والا کام ہے۔ کتاب معرفت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 438۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.