Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

La mahdud atiyyaat.

Urdu · 3 min

لامحدود عطیات۔ ایک پروفیسر صاحب نے خوشخبری کے انداز میں بتایا کہ میری ملازمت کی مدت پوری ہو گئی تھی، اور اب میں ریٹائر ہونے والا تھا، لیکن یونیورسٹی نے مجھے 2 سال کا ایکسٹینشن دے دیا۔ اب میری سروس مزید 2 سال جاری رہے گی۔ میں نے جب توسیع، یعنی ایکسٹینشن، کی یہ خبر سنی تو وہ میرے لیے دعا کا ایک پوائنٹ آف ریفرنس بن گئی۔

میں نے کہا کہ خدایا، تو نے مجھے پیدا کیا اور ایک طرفہ عطیے کے طور پر زندگی کے تمام سامان مجھے دے دیے؛ موت ان عطیات کی مدت کو ختم کر دے گی۔ لیکن اگر تو چاہے تو اپنی رحمت سے اس اعطا، یعنی گرانٹ، میں مزید توسیع کر دے۔ انسان صرف محدود توسیع کر سکتا تھا، اس نے محدود توسیع کر دی۔ لیکن تو رب العالمین ہے، تو اگر چاہے تو لامحدود توسیع، یعنی unlimited extension، کر دے۔

تو اپنے اعطا کو میرے لیے ابد تک جاری رکھ دے۔ آدمی واقعات اور تجربات کے درمیان زندگی گزارتا ہے۔ اگر وہ غور کرے اور اپنے ذہن کو بیدار رکھے، تو ہر واقعہ اور ہر تجربہ اس کے لیے روحانی غذا، یعنی spiritual food، کا ذریعہ بن جائے گا۔ وہ ہر واقعہ اور ہر تجربے میں ایسے پوائنٹ آف ریفرنس پا لے گا جس کے حوالے سے وہ اعلیٰ ذکر کر سکے، اور اس کی زبان پر اعلیٰ دعا کے الفاظ جاری ہو جائیں۔

جس طرح کتاب کا مطالعہ آدمی کے لیے روحانی غذا کا ذریعہ ہے، اسی طرح واقعات اور تجربات میں بھی اس کے لیے روحانی غذا کا سامان موجود ہوتا ہے۔ جو آدمی اپنے اندر یہ صلاحیت پیدا کر لے، اس کی زندگی کا سفر ایک ایسی روحانی ترقی، یعنی spiritual development، کا ذریعہ بن جائے گا جو موت سے پہلے کبھی ختم نہ ہو۔ کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 328۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.