عقیدے کی طاقت: خدا پر عقیدہ انسان کو اس دنیا میں سب سے بڑا سہارا دیتا ہے۔ خدا پر عقیدہ، اعتماد یعنی کنوکشن کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ایک فارسی شاعر نے بجا طور پر کہا ہے: «دشمن اگر قوی است، نگهبان قویتر است. » یعنی مسئلہ اگر بڑا ہے تو مسئلے کو حل کرنے والا اس سے بھی زیادہ بڑا ہے۔
If the problem is strong, the problem solver is stronger. موجودہ دنیا مسائل کی دنیا ہے۔ یہاں ہر عورت اور مرد کو بار بار مسائل پیش آتے ہیں، بار بار ایسی صورتحال پیش آتی ہے جہاں آدمی اپنے آپ کو بے بس محسوس کرنے لگتا ہے۔ سفرِ حیات کے درمیان بار بار آدمی کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آگے کا راستہ بند ہے۔
بار بار انسان اس منفی احساس سے دوچار ہوتا ہے کہ اس کے وسائل و ذرائع کی آخری حد آ گئی۔ خود اپنے بل پر اس کے لیے اب اپنے مسئلے کو حل کرنا ممکن نہیں رہا۔ یہی وہ نازک مرحلہ ہے جب آدمی خدا کو پکارتا ہے۔ اس وقت خدا اس کی پکار کو سن کر اس کے عجز کی تلافی کا سامان فراہم کر دیتا ہے۔
جس آدمی کا خدا پر عقیدہ نہ ہو، وہ ایسے موقع پر مایوسی یعنی ڈسپیر کا شکار ہو جاتا ہے۔ وہ دل برداشتہ ہو کر بیٹھ جاتا ہے۔ اس کو محسوس ہوتا ہے کہ اب اس کے اندر آگے بڑھنے کی ہمت نہیں۔ ایسی حالت میں پہنچ کر آدمی ٹینشن میں جینے لگتا ہے، اور ٹینشن اپنے آپ میں ساری بیماریوں کی جڑ ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ٹینشن سے زیادہ بڑا کوئی مسئلہ انسان کے لیے نہیں۔ لیکن جس آدمی کو خدا کے اوپر سچا یقین یعنی کنوکشن ہو، وہ کبھی مایوسی کا شکار نہیں ہوتا۔ اس کو ہر صورتحال میں یہ یقین رہتا ہے کہ اس کا خدا ضرور اس کی مدد کرے گا۔ ایسا آدمی کامل یقین یعنی کنوکشن کے ساتھ یہ سمجھتا ہے کہ اس کا خدا ضرور اس کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچا لے گا۔
اس کا خدا اس وقت بھی ضرور اس کا ساتھ دے گا جبکہ دوسرے لوگ اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہوں۔ کتاب معرفت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 324۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.