Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Ism-e-aazam ke saath dua.

Urdu · 4 min

اسمِ اعظم کے ساتھ دعا۔ سب سے بڑی دعا وہ ہے جو ایک حقیقی پوائنٹ آف ریفرنس کے حوالے سے کی جائے۔ موت اسی قسم کا ایک بہت بڑا پوائنٹ آف ریفرنس ہے۔ اگر کوئی شخص اس پوائنٹ آف ریفرنس کو دریافت کر لے، تو وہ ایک ایسی دعا کر سکتا ہے جس کو حدیث میں اسمِ اعظم کے ساتھ دعا کرنا بتایا گیا ہے۔

موت کیا ہے؟ موت زندگی کا خاتمہ نہیں ہے، بلکہ وہ موجودہ زمین پر رہائش کا خاتمہ ہے۔ موجودہ زمین پر انسان کے لیے وہ سب کچھ مہیا کیا گیا ہے جس کی اسے بحیثیت انسان ضرورت ہے۔ موت جب آتی ہے تو یہ ہوتا ہے کہ اچانک مرنے والے کو موجودہ سیارۂ ارض سے محروم کر دیا جاتا ہے۔

لیکن سیارۂ ارض پر جو کچھ انسان کو ملا ہے، وہ اپنی حقیقت کے اعتبار سے اس کے اپنے کسب، یعنی ارننگ، کا نتیجہ نہیں ہے۔ بلکہ وہ تمام تر اللہ کے ایک طرفہ عطیے کا نتیجہ ہے۔ آدمی ملی ہوئی چیزوں کو فور گرانٹڈ طور پر لیتا رہتا ہے، اس لیے وہ اس حقیقت سے بے خبر رہتا ہے۔ اگر آدمی دنیا میں ملی ہوئی چیزوں کو عطیۂ الٰہی کی حیثیت سے دریافت کر لے، تو یہ دریافت اس کے لیے ایک عظیم پوائنٹ آف ریفرنس بن جائے گی۔

جس انسان کو شعوری طور پر اس حقیقت کی دریافت ہو جائے، وہ پکار اٹھے گا کہ خدایا، موت سے پہلے کی زندگی میں بھی میں کامل طور پر عاجز تھا، لیکن تو نے اپنی رحمت سے بلا استخاخ مجھے یکطرفہ طور پر تمام چیزیں دے دیں۔ موت کے بعد کی زندگی میں بھی دوبارہ میں اپنے آپ کو کامل طور پر عجز کی حالت میں پاؤں گا۔ خدایا، جس طرح تو نے موت سے پہلے کی زندگی میں میرے عجز کی کامل تلافی فرمائی، اسی طرح تو موت کے بعد کی زندگی میں بھی میرے عجز کی کامل تلافی فرما۔ مجھے وہ تمام چیزیں مزید اضافے کے ساتھ دے دے جو تو نے موت سے پہلے کی زندگی میں مجھے عطا کی تھیں۔

اس پوائنٹ آف ریفرنس کے ساتھ نجاتِ آخرت کی دعا کرنا، بلاشبہ اسمِ اعظم کے ساتھ دعا کرنا ہے جس کی قبولیت کی بشارت دی گئی ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس اسمِ اعظم کے حوالے سے دعا کرنے کی توفیق پائیں۔ کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 313۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.