Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Final taujeeh.

Urdu · 4 min

فائنل توجیح: اس دنیا کی ہر چیز اپنے فائنل ماڈل پر ہے۔ شمسی نظام، یعنی سولار سسٹم، اتنا زیادہ مکمل ہے کہ اس سے بہتر کوئی اور شمسی نظام سوچا نہیں جا سکتا۔ ہماری زمین اپنے بے شمار اجزاء کے ساتھ کامل معیار کا آخری نمونہ ہے۔ ہماری دنیا میں جو لائف سپورٹ سسٹم ہے، اس سے بہتر لائف سپورٹ سسٹم کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

اسی طرح پہاڑ، دریا، درخت، حیوانات، اور انسان—سب اپنے آخری معیاری ماڈل پر ہیں۔ حتیٰ کہ گھاس کا جو ماڈل ہے، وہ بھی اپنے فائنل ماڈل پر ہے۔ کوئی آرٹسٹ کبھی گھاس کا اس سے بہتر ماڈل نہیں بنا سکتا۔ یہی معاملہ خدا کے تخلیقی نقشہ، یعنی کرییشن پلان، کا ہے۔

یہ تخلیقی نقشہ بھی اپنے آخری کمال کی حد تک معیاری نقشہ ہے۔ حتیٰ کہ اس سے بہتر تخلیقی نقشے کا تصور ممکن نہیں۔ انسان کو خدا نے احسن تقویم کی صورت میں پیدا کیا، پھر موجودہ زمین پر اس کو عارضی طور پر ٹیسٹ کے لیے رکھا، اور یہ مقدر کیا کہ موت کے بعد کی ابدی دنیا میں ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق سزا یا انعام دیا جائے۔ اسی کا نام تخلیقی نقشہ ہے۔

انسان جیسی مخلوق کے لیے بلاشبہ یہ اعلیٰ ترین تخلیقی نقشہ ہے۔ اس سے بہتر تخلیقی نقشے کا تصور یقینی طور پر ممکن نہیں۔ مثلاً انسان اپنے اندر بہت سی خواہشات، یعنی ڈیزائرز، رکھتا ہے۔ یہ خواہشات انسان کے دماغ میں ایک حسین تصور کے طور پر بسی ہوئی ہیں۔

ہر عورت اور مرد چاہتے ہیں کہ انہیں ایک ایسی دنیا ملے جہاں ان کی تمام خواہشیں کسی روک ٹوک کے بغیر پوری ہوں۔ فلسفیوں اور مفکروں نے زندگی کے جتنے نقشے بنائے ہیں، ان میں انسان کی ان خواہشوں کی تکمیل، یعنی فلفلمنٹ، ممکن نہیں۔ مثلاً اوا گون کا نظریہ، یعنی ری برتھ سائیکل، اور افادی نظریہ، یعنی یوٹیلیٹیریا نظم، وغیرہ۔ آخرت کے نظریے کی صورت میں جو تخلیقی نقشہ سامنے آتا ہے، اس میں آخری معیاری درجے میں ان خواہشوں کی تکمیل کا سامان موجود ہے۔

نظریہ آخرت کا یہ پہلو اس بات کا آخری ثبوت ہے کہ وہی زندگی کا حقیقی نظریہ ہے۔ اس کے سوا جو نظریات ہیں، وہ سب فرضی قیاسات ہیں، اس سے زیادہ اور کچھ نہیں۔ کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 266۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.