Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Khulaasa.

Urdu · 4 min

خلاصہ: اسلام تاریخ کا ایک عظیم ترین انقلاب تھا، لیکن اس حقیقت کو نہ مسلم اہل علم نے سمجھا اور نہ غیر مسلم اہل علم نے۔ مسلمانوں نے پیغمبر اسلام کو صرف ایک قومی فخر کے طور پر دریافت کیا۔ ڈاکٹر مائیکل ہارٹ صرف یہ دریافت کر سکے کہ رسول اللہ تاریخ کے سب سے زیادہ کامیاب انسان تھے۔ Muhammad was the supremely successful man in history.

ساتویں صدی عیسوی میں پیش آنے والا اسلامی انقلاب دراصل مبنی بر توحید انقلاب تھا۔ اس سے پہلے کی پوری تاریخ میں انسانی زندگی کا نظام شرک پر مبنی نظام ہوا کرتا تھا۔ اسلامی انقلاب نے پہلی بار مبنی بر شرک نظام کو توڑا اور اس کی جگہ تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز کیا، جس کو توحید پر مبنی دور کہا جا سکتا ہے۔ بعد کی صدیوں میں انسانی زندگی میں جو تعمیری واقعات ہوئے، وہ اسی انقلاب کا براہ راست یا بالواسطہ نتیجہ تھے، خواہ وہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے مذہبی ہوں یا سیکولر۔

یہ انقلاب اصلًا ایک نظری اور اعتقادی انقلاب تھا۔ اس کے اندر اعلیٰ معرفت کا سامان تھا، اس کے اندر ربانی غذائیں چھپی ہوئی تھیں، اس کے اندر وہ تمام اجزاء موجود تھے جن کے ذریعے انسانی شخصیت کا مثبت ارتقاء کیا جا سکے۔ مگر عملاً یہ ہوا کہ انسان اپنی مادی خواہشوں کے پیچھے دوڑ پڑا۔ اس نے اس انقلاب کے سیکولر پہلو کو لیا اور اس کے مذہبی اور روحانی پہلو کو چھوڑ دیا۔

اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انسانی تاریخ شرک کے دور سے نکل کر الحاد کے راستے پر چل پڑی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس غلطی کی تصحیح کی جائے۔ انسانی تاریخ کو دوبارہ الحاد کے راستے سے ہٹا کر توحید کے راستے پر لایا جائے، تاکہ انسان ان نعمتوں کو پا سکے جو اس کے لیے اس دنیا میں مقدر کی گئی ہیں۔ یعنی خالق کی اعلیٰ معرفت، انسانی شخصیت کا ربانی ارتقاء، اعتراف الہی کے اعلیٰ تجربات کو پانا، حقیقی معنوں میں ایک روحانی سائنس کو وجود میں لانا، اس ربانی انسان کی تشکیل جو آخرت کی زندگی میں جنت میں داخلے کا مستحق قرار پائے، وغیرہ۔

کتاب معرفت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 170۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.