Maulana Wahiduddin Khan
5 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Insani tariq ka mutalaah khuda ke taqliqi plan ki raushni me.

Urdu · 5 min

انسانی تاریخ کا مطالعہ خدا کے تخلیقی پلان کی روشنی میں ہے۔ انسان پوری کائنات میں ایک انوکھا استثنا، یعنی exception ہے۔ قرآن میں انسان کی تخلیق کے بارے میں یہ الفاظ آئے ہیں: خَلَقْتُ بِيَدَيَّ سورہ نمبر 38، آیت 75۔ یعنی انسان کو میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے پیدا کیا۔

حدیث میں انسان کے بارے میں آیا ہے کہ خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَلَىٰ سُورَتِهِ صحیح البخاری، رقم الحدیث 5873۔ یعنی اللہ نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ قرآن اور حدیث کے ان حوالوں سے یہ بات واضح طور پر معلوم ہوتی ہے کہ انسان کو اللہ نے ایک استثنائی مخلوق کے طور پر پیدا کیا ہے، اور استثنائی مخلوق کے طور پر اس کو پیدا کرنا اپنے آپ میں اس بات کا ثبوت ہے کہ انسان کے خالق کو اس سے ایک استثنائی کردار، یعنی role، مطلوب ہے۔ کائنات کی تاریخ کو اگر بگ بینگ کے واقعے سے شمار کیا جائے تو کائنات کی تاریخ تقریباً 15 بلین سال تک پھیلی ہوئی ہے۔

اس مدت میں خالق نے بے شمار چیزیں پیدا کیں، آخر میں اس نے انسان کو پیدا کیا۔ قرآن کے مطابق خالق نے انسان کو احسن تقویم، سورہ نمبر 95، آیت 4 کے ساتھ پیدا کیا، اور اس کو ایک مکرم مخلوق، یعنی exalted creature، کا درجہ دیا۔ سورہ نمبر 17، آیت 70۔ قرآن سے مزید یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسان کے سوا جو بقیہ موجودات ہیں، وہ براہِ راست یا بالواسطہ طور پر انسان کی خدمت کے لیے پیدا کی گئی ہیں۔

اس بات کو قرآن میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: وَسَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ سورہ نمبر 45، آیت 13۔ قرآن کی یہ آیت 7ویں صدی عیسوی میں نازل ہوئی۔ عجیب بات ہے کہ 21ویں صدی عیسوی میں سائنسی تحقیقات نے اس حقیقت کی علمی تصدیق کی ہے۔ جدید تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ پوری کائنات ایک custom-made کائنات، یعنی custom-made universe ہے۔

اس تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے برٹش سائنسدان الفریڈ رسل، یعنی Alfred Russel Wallace، نے لکھا ہے: "Such a vast and complex universe as that which we know exists around us may have been absolutely required in order to produce a world that should be precisely adapted in every detail for the orderly development of life culminating in man" The Times of India, New Delhi, September 26, 2010 کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 85۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.